تازہ تر ین

جعلی اکاؤنٹس کیس میں ملوث 5 مرکزی کردار بیرون ملک فرار

اسلام آباد(ویب ڈیسک)جعلی اکاو¿نٹس کیس کے معاملے میں 23 ملزمان میں سے 5 مرکزی کرداروں کے بیرون ملک فرار ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔جعلی اکاو¿نٹس کیس کی تحقیقات کرنے والی جے آئی ٹی کے مطابق 5 ملزمان کے بیرون ملک فرار ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔جے آئی ٹی کی رپورٹ کے مطابق ملزمان ناصر عبداللہ لوتھا، اسلم مسعود، محمد عارف خان، محمد عمیر اور اعظم وزیر خان بیرون ملک فرار ہو چکے ہیں۔جے آئی ٹی کے مطابق پانچوں ملزمان جعلی اکاو¿نٹس کھولنے اور کھلوانے میں اہم کردار ادا کرتے رہے ہیں۔ذرائع کے مطابق ایف آئی اے کی طرف سے مقدمہ درج ہوتے ہی ملزمان بیرون ملک فرار ہو گئے۔ذرائع کا بتانا ہے کہ ملزمان کو وطن واپس لانے کے لیے کوششیں کی جا رہی ہیں اور اگر یہ لوگ واپس نہیں آئے تو ان کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے گی۔خیال رہے کہ آج بھی کراچی میں ایک مردہ شخص کے نام پر جعلی اکاو¿نٹس کھول کر اس کے ذریعے کروڑوں روپے کی ٹرانزیکشن کا انکشاف سامنے آیا ہے۔اس سے قبل کراچی میں فالودے والے اور رکشا ڈرائیور، حیدر آباد اور سیالکوٹ کے شہریوں کے نام پر بھی جعلی اکاو¿نٹس کھولے جانے کا انکشاف ہو چکا ہے۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain