اسلام آباد (این این آئی) وفاقی حکومت نے سیکرٹری اطلاعات ونشریات کی ذمہ داریاں انفارمیشن گروپ گریڈ 21کے شفقت جلیل کو سونپ دیں اسٹیبلیشمنٹ ڈویژن کی طرف سے جاری کئے گئے نوٹیفکیشن کےمطابق شفقت جلیل کو انچارج سیکرٹری وزارت اطلاعات مقرر کیا گیا ہے۔ واضح رہے کہ اس وقت شفقت جلیل ایڈیشنل سیکرٹری وزارت اطلاعات، ڈائریکٹر جنرل پی بی سی (ریڈیو پاکستان) اور پی آئی او کی ذمہ داریاں ادا کررہے ہیں۔