تازہ تر ین

زینب کے قاتل عمران کو کل پھانسی، آج اہلخانہ سے آخری ملاقات

لاہور(ویب ڈیسک) زینب قتل کیس کے مجرم عمران کو کل بدھ کوعلی الصبح پھانسی دی جائے گی جبکہ اہل خانہ سے آج دن 12 بجے آخری ملاقات کروائی جائے گی۔جیل حکام نے کہا ہے کہ آخری ملاقات کرنے والے قومی شناختی کارڈ ہمراہ لائیں اور 50 سے زائد افراد نہ آئیں، پھانسی کے بعدمیت صبح ساڑھے5 بجے ورثاکے حوالے کی جائے گی۔ لاہور ہائیکورٹ نے زینب قتل کیس کے مجرم عمران کو سرعام پھانسی دینے کی درخواست پر ہوم سیکریٹری پنجاب کو نوٹس جاری کرتے ہوئے (آج ) منگل تک جواب طلب کر لیا ہے۔ پیر کو درخواست پر جسٹس سردار محمد شمیم خان اور جسٹس شہباز علی رضوی پر مشتمل ڈویڑنل بینچ نے سماعت کی۔زینب کے والد حاجی امین انصاری کی جانب سے موقف اختیار کیا گیا کہ قانون میں سرعام پھانسی دینے کی گنجائش موجود ہے،عمران علی کو سرعام پھانسی دینے سے ایسے مجرمانہ فعل دوبارہ نہیں ہوں گے۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain