تازہ تر ین

جعلی ڈگری کیس: کے پی کے سے (ن) لیگ کے رکن اسمبلی ضیاء الرحمان نااہل قرار

اسلام آباد(ویب ڈیسک )سپریم کورٹ نے خیبرپختونخوا سے مسلم لیگ (ن) کے رکن اسمبلی ضیاءالرحمان کو ڈگری جعلی ہونے پر نااہل قرار دے دیا۔سپریم کورٹ میں چیف جسٹس پاکستان کی سربراہی میں مسلم لیگ (ن) کے خیبرپختونخوا اسمبلی کے رکن ضیاءالرحمان کی جعلی ڈگری سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی۔دوران سماعت اس وقت دلچسپ صورتحال پیدا ہوئی جب ضیاءالرحمان عدالت میں پیش ہوئے تو چیف جسٹس پاکستان نے ان سے پوچھا کہ آپ نے کون سے مدرسے سے کون سا نصاب پڑھا ہے؟ضیاءالرحمان نے بتایا کہ میں نے حدیث اور فقہ میں پڑھا ہے، اس پر جسٹس ثاقب نثار نے کہا کہ ہمیں کوئی سی پانچ احادیث عربی میں سنادیں۔(ن) لیگی رکن اسمبلی عدالت کے بولنے پر ایک بھی حدیث نہ سناسکے جس پر چیف جسٹس پاکستان نے کہا کہ آپ نے 1996 میں میٹرک کیا اور اسی سال مدرسے کا کورس کیا، یہ کیسے ممکن ہے؟ مدرسے کے مہتمم نے بھی بتایا کہ آپ نے وہاں سے کوئی کورس نہیں کیا۔چیف جسٹس نے ضیاءالرحمان سے مکالمہ کیا کہ خدا کے لیے اپنی عمر کا لحاظ کریں، آپ کو اپنی عزت کا ہی خیال نہیں، سولہ سال میں میٹرک بھی کیا اور شہادلعالمیہ بھی کر لیا۔عدالت نے کیس کا فیصلہ سناتے ہوئے ضیاء الرحمان کی ڈگری جعلی قرار دے کر انہیں نااہل کردیا۔واضح رہے کہ ضیا ءالرحمان خیبرپختونخوا کے حلقے پی کے 30 مانسہرہ ایک سے عام انتخابات میں کامیاب ہوئے تھے۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain