تازہ تر ین

امیتابھ بچن کا سیکڑوں کسانوں کا قرض چکانے کا اعلان

ممبئی(ویب ڈیسک) میگا اسٹار امیتابھ بچن نے سیکڑوں کسانوں کا قرض چکانے کا اعلان کیا ہے۔بھارتی میڈیا کے مطابق بالی ووڈ کے شہنشاہ امیتابھ بچن نے بھارتی ریاست اترپردیش کے 850 کسانوں کا قرض چکانے کا اعلان کیا ہے جنہوں نے بینکوں سے قرض لے رکھے ہیں جوتقریباً 5 کروڑ50 لاکھ کی رقم بنتی ہے۔بگ بی نے کسانوں کی مدد کرنے کے تجربے کو بیان کرتے ہوئے کہا کہ انہیں کسانوں کی مدد کرکے اور سماجی خدمات کے کام کرکے آسودگی کا احساس ہوتا ہے۔امیتابھ بچن نے اپنے بلاگ میں لکھا کہ وہ اس سے قبل بھی مہاراشٹرا کے 350 کسانوں کے قرض ادا کرچکے ہیں جو قرض کی بھاری رقم ادا نہ کرسکنے کے باعث خود کشی پر مجبور ہورہے تھے۔ اس کے ساتھ ہی انہوں نے سماجی کارکن اجیت سنگھ کا ساتھ دینے اور مدد کرنے کا بھی اعلان کیا ہے جوان خواتین کی مدد کرتے ہیں جنہیں جبراً اسمگلنگ کے کاروبار میں استعمال کیا جاتا ہے۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain