تازہ تر ین

ایک درجن سے زائد جعلی اکاﺅنٹس سے 80 کروڑ ٹرانزیکشن کا انکشاف

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر )فیصل آباد میں بھی ایک درجن سے زائد”بے نامی“ اکاﺅنٹس کا ذرائع نے انکشاف کیا ہے۔ ان بے نامی اکاﺅنٹس سے 80کروڑ روپے سے زائد کی رقم منتقل کی گئی اور یہ اکاﺅنٹس غریب محنت کشوں کے بتائے جاتے ہیں۔ بے نامی اکاﺅنٹس کھولنے میں بینک مینجرز کے ملوث ہونے کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے جبکہ ذرائع کے مطابق ایف بی آر نے پچھ گچھ کےلئے بینک مینجر اور کھاتہ دار کو طلب کر لیا ہے۔ ذرائع کے مطابق کہ کھاتہ دار وسیم نامی شخص کے اکاﺅنٹ سے 13کروڑ روپے کی منتقلی کے ایف بی آر کو شواہد ملے ہیں اور دوسرے شہری کے اکاﺅنٹ سے 5کروڑ روپے کی رقم ٹرانسفر کی گئی اور کروڑوں روپے کی منتقلی کے بعد دوسرے بینک میں اکاﺅنٹس کھلوا لیا گیا۔ ذرائع کے مطابق کہ ایف بی آر شہر کے مرکزی منٹگمری بازار میں واقع بینک کے آپریشنل مینجر سے پچھ گچھ کی گئی اور وسیم نامی شہری نے ایف بی آر کو بتایا کہ کروڑوں روپے کی ٹرانزیکشن سے اس کا کوئی تعلق نہیں۔ میں ایک غریب اور محنت کش ہوں۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ ایف بی آر نے دونوں بینک مینجروں کو ریکارڈ سمیت اور اکاﺅنٹ ہولڈر وسیم کو پھر طلب کر لیا ہے اور درجن سے زائد بے نامی اکاﺅنٹس ملے ہیں۔ جن سے کروڑوں روپے کی رقم منتقل کی گئی۔ جس کی ایف بی آر نے چھان بین شروع کر کے تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے اور بڑے پیمانے پر گرفتاریوں کو توقع کی جا رہی ہے۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain