تازہ تر ین

ریاست پاکستان کی ذمہ داری ہے عافیہ کو واپس لائے: احمد قصوری ، بھارت میں ہزار سے بڑا نوٹ نہیں پاکستان میں 5ہزار کا نوٹ کس لئے ہے، شاہد صدیقی ، اختلافات ہوتے ہیں مل بیٹھ کر مسئلہ حل کیا جاتا ہے:عمر تنویر کی چینل ۵ کے پروگرام ” نیوز ایٹ 7“ میں گفتگو

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)پاکستان تحریک انصاف کے رہنماءعمر تنویز نے کہا ہے کہ ہر پارٹی میں اختلافات ہوتے ہیں جن کو مل بیٹھ کر ہی ختم کرناہوتا ہے۔ گلے شکوے ہر پارٹی میں ہوتے ہیں یہ جموری روایات کی اقدار ہیں ۔اس پر اتنا شور کرنے کی ضرورت نہیں تھی۔چینل فائیو کے پروگرام نیوز ایٹ 7میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ جو بھی ہوا اس کو منفی لینے کی ضرورت نہیں۔ہم ملک کو بہتری کی جانب لے کر جا رہے ہیں۔چوہدری سرور گورنر ہیں اور اپنی ذمہ داریاں بخوبی انجام دے رہے ہیں۔ وزیر اعلی پنجاب عثمان بزدار کو جو لوگ نہیں جانتے وہی ان کے بارے میں منفی باتیں کر رہے ہیں وہ عملی شخص ہیں۔ہم نے وزیراعظم کے ویڑن کے مطابق دن رات کام کرنا ہے۔ جو بھی ویڈیو کو میڈیا پر لایا اس کے خلاف ایکشن ہونا چاہئے۔ قانون دان احمد رضا قصوری نے ن عافیہ صدیقی کے حوالے سے کہا ہے کہ ریاست ماں کی طرح ہوتی ہے جو شہریوں کی حفاظت کرتی ہے۔بدقسمتی سے عافیہ صدیقی کے لئے پاکستان کی کسی حکومت نے کچھ نہیں کیا۔وزیراعظم عمران خان کو چاہئے سفارتی سطح پر امریکہ کے ساتھ اس معاملے کو اٹھائیں۔انہوں نے کہا کہ روس اس بات کو سمجھتا ہے افغانستان پر امریکہ نہیں طالبان کا کنٹرول ہے۔شکیل آفریدی نے پاکستان کے خلاف کام کیا لیکن عافیہ مجرم نہیں دونوں کا معاملہ مختلف ہے۔ریاست پاکستان کی ذمہ داری ہے عافیہ کو واپس لائے۔ ماہر معیشت شاہد حسن صدیقی نے کہا ہے کہ دنیا پاکستان پر منی لانڈرنگ کا الزام تو لگاتی ہے لیکن جو باہر اس پیسے کو تحفظ دیتا ہے اس کی بات نہیں کی جاتی۔حکومت کو بھی چاہئے کالا دھن سفید کرنے والوں کو پکڑے۔پراپرٹی کے ذریعے کالادھن سفید ہوتا ہے۔بھارت میں ہزار سے بڑا نوٹ نہیں پاکستان میں پانچ ہزار کا نوٹ کس کے لئے ہے۔سپورٹس جرنلسٹ یحیحی حسین نے کہا کہ اگر ٹی ٹوئنٹی کی بات کی جائے تو پاکستان کی کارکردگی غیر معمولی رہی ہے۔البتہ ون ڈے اور ٹیسٹ کرکٹ میں اتار چڑھاﺅ آتا رہتا ہے جس کی بنیادی وجہ اپنی کوتاہیاں ہیں ٹیم منجمنٹ کو بہتر کرنے کی ضرورت ہے۔حارث سہیل ٹیم میں کیوں نہیںیہ بڑا سوال ہے۔پسند ناپسند کا پہلو ہمیشہ موجود رہا۔کچھ چہرے کبھی تبدیل نہیں ہوتے۔سحان احمد کبھی ٹائپسٹ ہوتے تھے آج سی ای او ہیں اور اربوں کے مالک ہیں۔

.


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain