تازہ تر ین

آفریدی نے غداری کی فوری معافی مانگیں سردار عتیق کی چینل ۵سے گفتگو

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) سابق وزیراعظم آزادکشمیر سردار عتیق احمد نے کہا کہ بہت افسوس اور دکھ کا اظہار کر سکتا ہوں کہ شاہد آفریدی پاکستان کے بڑے قابل احترام کھلاڑی یں لیکن جس بات کے بارے میں علم نہ ہو اس معاملے میں گفتگو نہیں کرنی چاہئے اور یہ جو کشمیر ہے جنوبی ایشیا کے خطے کی تقدیر اس سے جڑی ہوئی ہے اور یہ سکیورٹی کونسل کے ایجنڈے پر ایک کیس پڑا ہوا ہے اس پر چھ لاکھ لوگ اپنی جانیں دے چکے ہیں صرف اس نومبر کے مہینے میں ڈیلی ٹیلی گراف لندن نے کہا ہے کہ سامہ کے جنگلوں میں آتے ہوئے جو لوگ مارے گئے ان کی تعداد2½ لاکھ ہے۔ میں ڈیلی ٹیلی گراف لندن کا حوالہ دے رہا ہوں آپ کو۔ اس کے بعد اب تک ایک لاکھ لوگ سری نگر میں مارے گئے ابھی تازہ ترین بات کی گزارش کرتا ہوں کہ ایک نیویارک ٹائمز نے پچھلے مہینے میں ایک امریکی تھنک ٹینک کی رپورٹ شائع کی ہے کہ خبر نہیں تجزیہ نہیں آرٹیکل نہیں ایڈیٹوریل نہیں بالکل دو اڑھائی صفحے پورے امریکہ کے پالیسی میکر جیسے اخبار نے کہا کہ تحریک آزاد کشمیر جو ہے اس میں پاکستان کا کوئی قابل دکر ہاتھ دکھائی نہیں دیتا۔ نمبر2 بات اس نے کہا ہے کہ کشمیر کے لوگ جو تحریک میں شامل ہیں کیا وہ اپنی آزادی کے ساتھ ہیں یا پاکستان کے ساتھ ہیں۔ آخری بات جو لکھی ہے کہ ایک سنگل آدمی بھی ہندوستان کے ساتھ نہیں ہے اب شاہد آفریدی صاحب کو آپ نے بجا کہا ہے کہ جس کا کام ہے اس کو ساجھے۔ کرکٹ کے بارے میں مجھے تبصرہ نہیں کرنا چاہئے اور قائداعظم نے کشمیر کو شہ رگ کہا ہے۔ شہ رگ کا مطلب ہے کہ آپ ہاتھ کے بغیر، پاﺅں کے بغیر، کان کے بغیر زندہ رہ سکتے ہیں لیکن آپ شہ رگ کے بغیر زندہ نہیں رہ سکتے۔ کیا مقصد تھا قائداعظم کا کہ انہوں نے کشمیر کو شہ رگ قرار دیا اور پھر پاکستان کے چار صوبے اگر نہیں سنبھالے جاتے تو اس کا مطلب ہے کہ کس نے کہا ہے کہ صوبے سنبھالے نہیں جاتے پاکستان آج دنیائے اسلام کی ایٹمی قوت ہے دنیا کی ایسی فوج ہے کہ جس نے تنہا دہشتگردی کا خاتمہ کیا ہے۔ نیٹو فورسز مل کر افغانستان میں دہشتگردی کا خاتمہ نہیں کر سکی۔ بے شمار قوتوں کی فوج وہاں بیٹھی وہ ناکام ہو گئی۔ بھارت کی 10 گنا بڑی فوج کو روک کے رکھا ہوا ہے۔ فوج دنیابھر میں ہماری نیک نامی کا باعث ہے۔ ہم ایٹمی قوت ہیں شاہد آفریدی کو قوم سے معافی مانگنی چاہئے کہ لاکھوں کشمیریوں کے خون کے ساتھ غداری کے مترادف ہے اور انہیں پورے جغرافیہ و تاریخ کا علم ہونا چاہئے۔ یہ بڑی تکلیف دہ بات ہے۔ آج آسیہ اندرابی ہندوستان کی جیل میں بیٹھی ہوئی ہے ایک پاکستانی بلے باز یہ کہہ رہا ہے کہ کشمیر کو چھوڑ دیں بھارت کے رحم و کرم پر چھوڑ دیں۔ اللہ کے فضل سے پاکستان چل رہا ہے چلے گا اوریہ اللہ کے فضل و کرم سے چلنے کے لئے قائم ہوا ہے۔ ان کا بیان نہایت توہین آمیز بیان ہے ان کو اپنے کام سے کام رکھنا چاہئے۔ پاکستانی جھنڈے کے ساتھ زیادتی کی ہے۔ پاکستان اور کشمیر کا روح اور جان کا رشتہ ہے۔ شاہد آفریدی شے کیا ہے وہ کیا جانتا ہے پاکستان کی سیاست بارے۔ شاہد آفریدی کے اس بیان کو بھارت خوب ہوا دے رہا ہے اس کو ایکسپلائٹ کرے گا کہ اب تو لوگ پاکستان میں کہتے ہیں کہ کشمیر کو اس کے حال پر چھوڑو۔ اس کے حال پر چھوڑنے کا مطلب یہ ہے کہ پنڈت نہرو نے 1964ءمیں ایک قانون بتایا تھا جس میں کشمیر کو انڈیا کا ایک صوبہ بنا دیا تھا آپ جب کبھی بات کرتے تھے تو وہ کہتے تھے کہ دیکھیں جی ہم اپنے لازمی حصے کو جو کہ اس کا حصہ ہے آپ کو پتہ ہے کہ انڈیا ہمیشہ یہ کہا کرتا کہ یہ ہمارا اٹوٹ انگ ہے یعنی ایک حصہ جو ہم سے عہدہ نہیں کہا جا سکتا۔ اٹوٹ انگ کی بولی یہ شاید شاہد آفریدی نے اب بولی ہے۔ پاکستان میں اب اس قسم کے غداران وطن پیدا ہو گئے ہیں جو کہ جتنی بھی پاکستان کی بنیاد ہیں۔ کشمیر پاکستان کی ایک بنیاد ہے اور کشمیر کو قائداعظم نے کہا تھا کہ یہ پاکستان کی شہ رگ ہے کیونکہ یہاں سے پانی آتا ہے جو سارے پاکستان کو سیراب کرتا ہے اس میں پہلے ہی سندھ طاس معاہدے کے تحت دو دریا انڈیا لے جا چکا ہے اور اب شاہد آفریدی جیسے اور لوگ پیدا ہو گئے تو پھر یہ بھی کہا جانے لگے گا انڈیا کو یہ بہانہ مل جائے گا کہ دیکھیں پاکستان کے لوگ تو خود یہ کہتے ہیں۔ اگر کوئی بندہ اچھی کرکٹ کھیلتا ہے تو کیا اس کو یو این او میں سفیر مقرر کر دیں۔ کیا شاہد آفریدی کو پتہ ہے کہ پاکستان میں جو دو دریا پاکستان میں داخل ہوتے ہیں وہ کہاں سے آتے ہیں ان کے منبع جن جھیلوں سے وہ نکلتے ہیں جن جگہوں پر ان کے گلیشئر پگھلتے ہیں وہ سارا علاقہ کشمیر میں ہے۔ کشمیر سے ہی چناب، کشمیر سے ہی جہلم آتا ہے، کشمیر سے ہی سندھ آتا ہے اور ظلم ہے کہ آپ اس علاقے کو پھر سب سے بڑی بات یہ ہے کہ آج کے دور میں یعنی 2018ءمیں بات کرنا آزاد کشمیر چھوٹا سا علاقہ ہمارے پاس ہے جبکہ کشمیر کا بڑا حصہ مقبوضہ کشمیر ہے جس میں سارے وہ مقامات ہیں جو سیاحت کے ہیں جس کی بہترین سیاحت کے لئے لوگ وہاں جاتے ہیں۔ اس کو یہ کہنا کہ اس کو اپنے حال پر چھوڑ دیا جائے سردار عتیق صاحب نے ٹھیک کہا کہ شاہد آفریدی کو اپنے بیان پر معافی مانگنی چاہئے۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain