تازہ تر ین

دہشتگردی پر پاکستان کیخلاف سرجیکل سٹرائیک کرسکتے ہیں ، بھارتی گیدڑ بھبکی

نئی دہلی (مانیٹرنگ ڈیسک) انڈین آرمی چیف جنرل بپن راوت کے بعد بھارتی فوج کے ڈپٹی آرمی چیف نے بھی پاکستان پر بے بنیاد الزام تراشی کا روایتی حربہ استعمال کرتے ہوئے گیدڑ بھبکی ماری ہے اور کہا ہے کہ اگر پاکستان کی طرف سے دہشت گردانہ سرگرمیوں کو بند نہیں کیا گیا تو ہندوستانی فوج دوبارہ سرجیکل سٹرائیک کرسکتی ہے، اگرضرورت پڑی تو فوج ایک اور سرجیکل سٹرائیک کرنے سے نہیں ہچکچائے گی۔ واضح رہے کہ مودی سرکار اور بھارتی فوج کی جانب سے دو سال قبل بھی پاکستان کے خلاف سرجیکل سٹرائیک کا دعوی کیا گیا تھا لیکن اس جھوٹ کا بھانڈا فوری ہی پھوٹ گیا تھا، انڈین اپوزیشن، سابقہ فوجی جرنیلوں اور آزاد تجزیہ کاروں نے اس جھوٹے دعوی کو اپنی فوج کی جانب سے فرضی کل سٹرائیک سے تعبیر کرتے ہوئے تمسخر اڑایا گیا تھا۔ بھارتی نجی ٹی وی کے مطابق انڈین ملٹری اکیڈمی کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ہندوستانی فوج کے ڈپٹی آرمی چیف لیفٹیننٹ جنرل دیوراج انبو کا کہنا تھا کہ ہماری فوج سرحد پر دہشت گردانہ ٹھکانوں پر سرجیکل سٹرائیک کر کے اپنی طاقت کا احساس پہلے ہی کراچکی ہے اور اگر ہمیں چیلنج دیا تو ہم دوبارہ ایسا کرنے سے نہیں ہچکچائیں گے۔ فوجی اہلکاروں میں خواتین کو لڑاکوکرداردینے کے سوال پر ڈپٹی آرمی چیف نے کہا اس متعلق مختلف پہلووں پرغوروخوض کیا جارہا ہے کیونکہ پاکستان اور چین سے متصل سرحدوں پرحالات ملک کے باقی حصوں سے کافی الگ ہیں۔ واضح رہے کہ اس سے قبل بھی کئی بار بھارتی فوجی سربراہ جنرل بپن راوت اور مودی حکومت کے کئی اہم وزرا بھی پاکستان کو سرجیکل سٹرائیک کی دھمکیاں دیتے رہے ہیں جبکہ ہندوستان کی طرف سے سرجیکل سٹرائیک کا کوئی ایک ثبوت بھی میڈیا میں پیش نہیں کیا جاسکا۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain