تازہ تر ین

چیف جسٹس پاکستان کا تھرپارکر کا ایک روزہ دورہ

تھرپارکر(ویب ڈیسک) چیف جسٹس پاکستان جسٹس میاں ثاقب نثار تھر پہنچ گئے جہاں وہ مختلف مقامات کا دورہ کررہے ہیں۔چیف جسٹس پاکستان جسٹس ثاقب نثار تھرپارکر کے مائی بختاور ائیرپورٹ پہنچے جہاں سے وہ سول اسپتال مٹھی روانہ ہوئے، اس موقع پر وزیراعلیٰ سندھ اور صوبائی حکومت کے دیگر حکام بھی چیف جسٹس کے ہمراہ ہیں۔جسٹس ثاقب نثار نے مٹھی میں مصری شاہ آر او پلانٹ کا دورہ کیا جہاں انہیں بریفنگ دی گئی جب کہ چیف جسٹس نے آر او پلانٹ کا پانی بھی پی کر چیک کیا۔چیف جسٹس پاکستان کو بریفنگ میں بتایا گیا کہ آر او پلانٹ میں روزانہ 20 لاکھ گیلن پانی کی گنجائش ہے، پلانٹ ایشیا کا سب سے بڑا آ او پلانٹ ہے اور سولر انرجی پر ہے جو 50 ہزار کی ا?بادی کو پانی فراہم کرتا ہے۔جسٹس ثاقب نثار تھرکول، تحصیل اسپتال اسلام کوٹ اور ایک گاو¿ں کا بھی دورہ کریں گے۔چیف جسٹس کے دورے کے باعث مٹھی شہر اور دیگر مقامات پر سیکیورٹی سخت رکھی گئی ہے۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain