تازہ تر ین

سندھ میں فلنگ اسٹیشنز کی آج رات بندش کا فیصلہ واپس، اب کل صبح بند ہوں گے

کراچی(ویب ڈیسک)سندھ بھر میں سی این جی اسٹیشنز کی آج رات 8 بجے بندش کا فیصلہ واپس لے لیا گیا اور اب فلنگ اسٹیشنز کل صبح بند ہوں گے۔ سوئی سدرن حکام کا کہنا ہے کہ سندھ بھر میں سی این جی اسٹیشنز آج رات 8 بجے کی بجائے کل صبح 8 بجے بند ہوں گے۔ اس سے قبل اطلاعات تھیں کہ صوبے بھر میں سی این جی اسٹیشنز آج رات 8 بجے سے منگل کی صبح 8 بجے تک بند رہیں گے۔ یاد رہے سندھ میں ایک ہفتہ سی این جی کی بندش کے بعد گزشتہ روز ہی عوام فلنگ اسٹیشنز پر گیس فراہم کی گئی تھی۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain