تازہ تر ین

بھارت کا پلوامہ حملے کا پاکستان پر الزام ، اپنی ناکامیاں چھپانے کی کوشش : معروف صحافی ضیا شاہد کی چینل ۵ کے پروگرام ” ضیا شاہد کے ساتھ “ میں گفتگو

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) چینل ۵ کے تجزیوں و تبصروں پرمشتمل پروگرام ”ضیا شاہد کے ساتھ“ میں گفتگو کرتے ہوئے سینئر صحافی و تجزیہ کار ضیا شاہد نے کہا ہے کہ بھارت کا وطیرہ بن چکا ہے کہ وہا کوئی واقعہ ہو کھٹ سے الزام پاکستان پر دھر دیتا ہے۔ مقبوضہ کشمیر میں حکومت بھارت کی انتظامیہ اور فوج بھارت کی ہے پھر بھی پاکستان پر الزام لگا رہا ہے کہ حملہ کرا دیا حقیقت تو یہ ہے کہ بھارتی فوج اور ”را“ پاکستان میں مداخلت کرتے ہیں سعودی ولی عہد کا پاکستان آنا اور بھارتی سرمایہ کاری کرنا ثابت کرتا ہے کہ وہ پاکستان کے نکتہ نظر کے حامی ہیں اور بھارتی پروپیگنڈے کو سچ نہیں سمجھتے۔ پاکستان نے جو تعمیری اور مثبت رویہ اپنا رکھا ہے اس کے خلاف سوشل میڈیا پر پروپیگنڈا کیا جا رہا ہے جس کا مقصد صرف یہ ہےکہ پاکستان کے کردار کو داغدار کر کے پیش کیا جائے۔ پاکستان افغانستان میں امن کے لئے جدوجہدکر رہا ہے جو بھارت کو ہضم نہیں ہو رہا اور وہ مسلسل منفی پروپیگنڈے میں مصروف ہے۔ کشمیریوں کے دل پاکستان کے ساتھ دھڑکتے ہیں وہ پاکستان کے خلاف بھارتی پروپیگنڈے کو کبھی تسلیم نہ کریں گے۔
حکومت نوازشریف کا بہتر سے بہتر علاج کرا رہی ہے، ہر طرح کی سہولت فراہم کی جا رہی ہے تاہم پھر بھی لیگی رہنما الزام لگانے سے نہیں چوک رہے۔
ساہیوال واقعہ میں پولیس کی جانب سے تسلسل کے ساتھ جھوٹ بولا جا رہا ہے۔ نظر میں آ رہا ہے کہ ماضی کی طرح اس جرم پربھی پردہ ڈالنے کی کوشش ہو رہی ہے۔ حکومت کے لئے بہتر یہی ہو گا کہ وہ جرم کی پردہ پوشی کے بجائے اصل حقائق سامنے لائے اور ذمہ داروں کو سزا دے۔ چودھری برادران نے نیب کی پیرس کے ٹکٹ فراہم کرنے کی بڑی آفر کی ہے جس سے نیب فائدہ اٹھا سکتی ہے۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain