تازہ تر ین

ہزاروں مسلمانوں کے قاتل مودی کو جنوبی کوریا نے امن ایوارڈ دیدیا

سیﺅل (مانیٹرنگ ڈیسک) بین الاقوامی تعاون اور عالمی معیشت کو فروغ دینے پر ہزاروں انسانوں کے قاتل بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کو ساو¿تھ کوریا نے امن ایوارڈ 2018سے نواز دیا۔ تفصیلات کے مطابق ساو¿تھ کوریا کے دارالحکومت میںسیﺅل میں امن ایوارڈ 2018کی رنگا رنگ تقریب منعقد ہوئی جس میں امن ایوارڈ حاصل کرنے والے مودی کی زندگی اور وزارت اعظمیٰ تک کے سفر کی ایک مختصر فلم بھی دکھائی گئی۔ سیﺅل ایوارڈ کمیٹی کا کہنا ہے کہ نریندر مودی کوبھارت اور عالمی معیشت کو فروغ دینے اور امیر وغریب کے درمیان سماجی اور اقتصادی تفاوت کو کم کرنے کیلئے تیار کی گئی کتاب، ”مودی نومکس “ پر دیا گیا ہے۔ ایوارڈ کمیٹی کا کہنا ہے کہ مودی نے خطے اور دنیا بھر کے ممالک کے درمیان امن وامان کے قیام کے لیے کوششیں کی ہیں۔ دوسری جانب بھارتی صحافیوں نے مودی کو امن ایوارڈ ملنے پر اظہار برہمی کرتے ہوئے کئی سوالات اٹھادیئے، بھارتی صحافی راج دیپ نے سوال کیا کہ کیا مودی کشمیریوں کے خلاف کارروائی کی مذمت بھی کریں گے۔ بھارتی صحافی ساگریکا گھوش کا کہنا تھا اگر مودی امن پسند ہوتے اور امن پرکام کرتے، اپنے وزیر کے ہاتھوں قاتلوں کو ہار پہنانے کی مذمت کرتے تو تعریف کی جاتی


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain