تازہ تر ین

قومی ٹیم کی بیٹنگ لائن پر بہت کام ہوناباقی،طاہرشاہ,اہم سیریزکےلئے ٹیم سلیکٹ کرنے کےلئے احتیاط اورتجربہ ضروری،وسیم خان کی گگلی میں گفتگو

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) سابق فرسٹ کلاس کرکٹر طاہر شاہ نے کہا ہے کہ پاکستانی ٹیم کی بیٹنگ لائن بہت کمزور ہے ۔ چینل فائیو کے پروگرام گگلی میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ایسے بیٹسمین چاہئیں جو ٹیم کو لے کر چلیں میچ پچاس اوورز کا نہیں سو اوورز کا ہوتا ہے کیونکہ پچاس اوورز کھیلنے ہوتے ہیں اور پچاس فیلڈنگ کرنا ہوتے ہیں۔اگر عابد علی یا شان مسعود پرفارم کر جاتا ہے تو انہیں آگے لے کر بھی چلنا چاہئے۔امام الحق اتنا میچور کرکٹر نہیں ۔ٹیم میں ایک بہترین اوپنر کی بھی ضرورت ہے پھر مڈل آرڈر بھی اتنا مضبوط نہیں ورلڈ کپ کا بہت پریشر ہوتا ہے ۔فرسٹ کلاس کرکٹر وسیم خان نے کہا کہ پی ایس کھیلنے والے کھلاڑیوں کی اچھی پریکٹس ہو گئی ہے تاہم ورلڈ کپ کے لئے ٹیم سلیکٹ کرنے کے لئے بہت احتیاط اور تجربے کی ضرورت ہے۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain