لاہور (کرائم رپورٹر) نیشنل سائبر کرائم انوسٹی گیشن ایجنسی (این سی سی آئی اے) نے مختلف کارروائیوں کے دوران اعلی عدلیہ کے خلاف سوشل میڈیا پر قابل اعتراض مواد پھیلانے، ایک عمارت اور اس میں موجود افراد کو نقصان پہنچانے کی منصوبہ بندی، اپنی سگی بہن کو نجی ویڈیوز کے ذریعے بلیک میل کرنے اور بچوں کے آن لائن جنسی استحصال میں ملوث ملزمان کو گرفتار کر لیا۔ این سی سی آئی اے نے اعلی عدلیہ کے خلاف سوشل میڈیا پر تصاویر اور ویڈیوز شیئر کرنے کے الزام میں محمد اویس کو گرفتار کیا۔ تحقیقات کے مطابق ملزم فیس بک، ٹک ٹاک اور انسٹاگرام پر اپنے اکائونٹس کے ذریعے اعلی عدلیہ کے خلاف قابل اعتراض مواد پھیلا رہا تھا۔ اس کے قبضے سے موبائل فون بھی برآمد ہوا ہے۔ ایڈیشنل ڈائریکٹر این سی سی آئی اے لاہور زون عاطف امیر نے کہا کہ اعلی عدلیہ کے خلاف اس نوعیت کا مواد پھیلانے والوں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی اور کسی کو بھی سوشل میڈیا کے غلط استعمال کی اجازت نہیں دی جائے گی۔ ایک اور کارروائی میں ایک عمارت اور اس میں موجود افراد کو نقصان پہنچانے کی منصوبہ بندی کرنے والے17 سالہ طالب علم کو گرفتار کر لیا گیا۔ عاطف امیر کے مطابق مصنوعی ذہانت کے پلیٹ فارم کلاڈ اے آئی پر ہونے والی گفتگو سے متعلق تکنیکی معلومات ملنے پر تحقیقات شروع کی گئیں۔ ڈیجیٹل شواہد اور ٹیلی کمیونیکیشن ریکارڈ کی مدد سے نوجوان کی شناخت کی گئی۔ عدالتی سرچ وارنٹ حاصل کرنے کے بعد اسے گرفتار کرکے موبائل فون قبضے میں لے لیا گیا۔ ابتدائی تحقیقات میں عمارت اور وہاں موجود افراد کو نقصان پہنچانے کے حوالے سے تفصیلی گفتگو سامنے آئی تاہم گھر کی تلاشی کے دوران کوئی ہتھیار برآمد نہیں ہوا۔ این سی سی آئی اے نے اقبال ٹائون میں کارروائی کرتے ہوئے فرقان رزاق کو بھی گرفتار کیا جس پر اپنی سگی بہن کی نجی تصاویر اور ویڈیوز کے ذریعے اسے بلیک میل کرنے کا الزام ہے۔ ملزم نے ویڈیوز رشتہ داروں میں پھیلانے کی دھمکی دے کر خاندانی جائیداد میں سے آدھا حصہ اپنے نام منتقل کروانے کے لیے اسٹام پیپر بھی تیار کروا لیے تھے۔ بعدازاں اس نے بہن سے25 لاکھ روپے کا مطالبہ کیا۔ ملزم کے موبائل فون سے قابل اعتراض ویڈیوز بھی برآمد ہوئی ہیں۔ بچوں کے آن لائن جنسی استحصال کے خلاف کارروائی میں محمد ارسلان کو ٹھوکر نیاز بیگ سے گرفتار کیا گیا۔ سورس رپورٹ سے موصول ہونے والی اطلاعات پر تحقیقات کے دوران ملزم کے گوگل ڈرائیو اکائونٹ اور اس سے منسلک موبائل نمبرز کا سراغ لگایا گیا۔ ریکارڈ کی جانچ سے متعلقہ نمبرز ملزم کے نام پر رجسٹرڈ پائے گئے۔ ملزم پر بچوں کے جنسی استحصال سے متعلق مواد تیار کرنے، محفوظ رکھنے اور گوگل ڈرائیو کے ذریعے اپ لوڈ کرنے کا الزام ہے۔ اس کے قبضے سے ایک موبائل فون بھی برآمد کیا گیا ہے جسے مزید فرانزک جانچ کے لیے محفوظ کر لیا گیا ہے۔ این سی سی آئی اے حکام کے مطابق تمام گرفتار ملزمان سے تفتیش جاری ہے اور ڈیجیٹل شواہد کی جانچ کے ذریعے مقدمات کے مزید پہلوئوں کا جائزہ لیا جارہا ہے۔
بریکنگ نیوز
- اوچشریف : ٹریفک حادثہ میں جاں بحق افراد ‘دوسری طرف المناک حادثے کا شکار ڈالہ اورٹرک۔
- این سی سی آئی اے کارروائیاں’سگی بہن کو بلیک میل کرنیوالا ملزم گرفتار
- بچوں کے حقوق کیلئے بنے اداروں نے تحفظ دینے کی بجائے انہیں کاغذوں میںگم کر دیا
- ویڈیو لنک بیان ریکارڈ کرانے کی اجازت کیلئے وزیر اطلاعات عظمیٰ بخاری کی درخواست پر سماعت 30 نومبر تک ملتوی
- لاہور:پنجاب پولیس کے افسران و اہلکاروں کی تحویل میں اشتہاری و عادی مجرمان کھڑے ہیں۔
- ڈیوٹی پر نہ ہونے کے باوجود رشوت کیلئے شہری کو روکنے والے 2 ٹریفک وارڈنز کیخلاف درخواست دائر کرنے کی ہدایت
- خوشبو کی شاعرہ پروین شاکر کا 74 واںیوم پیدائش آج منایا جائے گا
- پنجاب پولیس کا سنگین جرائم میں مطلوب اشتہاریوں کیخلاف بھرپور کریک ڈائون
- کراچی کی آبادی کئی ملکوں سے زیادہ ہے تو الگ صوبہ کیوں نہیں بن سکتا؟ سینیٹر علی ظفر
- پاکستانی وزیر سے باضابطہ دوطرفہ بات چیت نہیں ہوئی: بھارتی وزیر ثقافت
- امریکی کمپنی اینوڈیا نے جینسن ہوانگ کو دوبارہ سی ای او کے عہدے پر بحال کر دیا
- نئے صوبوں کے حق میں کراچی بڑے اجتماع میں فیصلہ سنائے گا:مصطفی کمال
- سپریم لیڈر ملا ہیبت اللہ بغیر اجازت جہاد پر جنگجوئوں سے ناراض، نافرمان قرار دے دیا
- 141 مرتبہ ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کرنیوالا موٹرسائیکل سوار پکڑا گیا
- مولانا ظفرعلی خان کی70ویں برسی27نومبرکو منائی جائیگی
- شیخوپورہ’ داموآنہ میں ماں اور 2 بچوں کی گلہ کٹی لاشیں برآمد
- لاہور’ فوڈ اتھارٹی کی کارروائی، ناقص انتظامات پر 2میرج ہالز سیل
- محمد خان بھٹی کو انکوائری نوٹس بھیجنے پر توہین عدالت درخواست ڈی جی اینٹی کرپشن کو 8 دسمبر کو پیش ہونے سے استثنیٰ
- عالمی منڈیوں میں خام تیل کی قیمتوں میں کمی، سونا، چاندی اور زرعی اجناس مہنگی
- موقف لینے کیلئے ڈی سی لاہور’اے ڈی سی انفورسمنٹ کو سوالنامہ ارسال کیا لیکن موقف نہ مل سکا
