گلگت(ویب ڈیسک)لیفٹیننٹ جنرل ملک ظفر اقبال نے کہاہے کہ حالیہ کشیدگی میں کنٹرول لائن پر سیز فائر کی خلاف ورزی پربھارت کے 40فوجی ہلاک ہوئے،بھارت نے اپنے انٹیلی جنس ادارے میں پاک چین اقتصادی راہداری کیلئے رکاوٹیں کھڑی کرنے کیلئے خصوصی سیل قائم کر رکھا ہے ، دشمن کے تمام مذموم عزائم ناکام بنائیں گے، ۔لیفٹیننٹ جنرل ظفر اقبال نے گلگت میں پارلیمانی شخصیات اور صحافیوں سے گفتگو میں کہا کہ بھارت کی جانب سے بڑھتی ہوئی سیز فائرکی خلاف ورزی ناقابل برداشت ہے ،کنٹرول لائن پر بھارتی فائرنگ سے پاک فوج کے 20جوان شہید ہوئے جبکہ پاکستان کی جوابی کارروائی میں بھارت کے 40سے زائد فوجی ہلاک ہو ئے ہیں ۔اس موقع پر وزیراعلی گلگت بلتستان حفیظ الرحمان بھی موجود تھے ۔انہو ںنے کہا کہ اگر بھارتی فوج دن کے دوران بلااشتعال فائرنگ کر تی ہے تو ہم شام سے پہلے اس کا بدلہ لے لیتے ہیں اور اگر بھارتی فوج رات میں سیز فائر کی خلاف ورزی کرتی ہے تو ہم صبح ہونے سے پہلے اس کا جواب دیتے ہیں ۔اس سے قبل لیفٹیننٹ جنرل ظفر اقبال نے خنجراب پاس کا دورہ کیا جہاں انہوں نے 15ہزار 400فٹ بلندی پر بنائی جانے والی دنیا کی سب سے اونچی اے ٹیم کا افتتاح بھی کیا ۔انہوں نے کہا کہ بھارت نے اپنے انٹیلی جنس ادارے میں پاک چین اقتصادی راہداری کیلئے رکاوٹیں کھڑی کرنے کیلئے خصوصی سیل قائم کیاہے لیکن ہم دشمن کے ہر قسم کے مذموم عزائم کو ناکام بنانے کیلئے مکمل طور پر تیار ہیں۔
بریکنگ نیوز
- ورجینیا:امریکی مڈٹرم انتخابات کے بعد ڈیمو کریٹک اور ری پبلکن پارٹیز کے حامی مشترکہ اجلاس میں شریک ہیں۔
- ذہنی معذوری کے شکار شخص کا مقدمہ قابل سماعت قرار
- مندرہ چکوال روڈ پر کم عمر بچے کا کٹا ہوا بازو برآمد ، علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا
- لاہور: پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی صدر اور سابق وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الٰہی سے ممتاز اوور سیز و سماجی رہنمائوں کا وفد ان کی رہائش گاہ پر ملاقات کر رہا ہے۔ وفد میں چودھری شاہد سندھو’ چودھری فیصل اعجاز’ خرم منور منج اور چودھری اعجاز وڑائچ سمیت دیگر شخصیات شامل ہیں۔
- پاکستان میں پرتگالی کاروباری برادری کیلئے سرمایہ کاری کے پرکشش مواقع
- سموگ کے تدارک کیلئے لاہور ٹریفک پولیس کا کریک ڈان تیز، رات گئے خصوصی ناکے قائم
- سبز چائے اور لیموں کا باقاعدہ استعمال جگر کی چربی کم کرنے، نظامِ ہاضمہ کو فعال رکھنے میں انتہائی مفید قرار
- نواز اور زرداری نہیں، بانی پی ٹی آئی صوبوں کے حامی ہیں: علی محمد خان
- اوورسیز پاکستانی ملکی معیشت اور ترقی میں کلیدی کردار ادا کر رہے ہیں: پرویز الٰہی
- اٹلی کے قدیم قلعے کی مرمت کے دوران پانچ سو سال پرانا خفیہ خزانہ برآمد
- فیصل آباد: خاتون سڑک کنارے مکئی بھون رہی ہے۔
- ورجینیا میںری پبلکن اور ڈیموکریٹک رہنما ایک پلیٹ فارم پر جمع
- برائلر گوشت کی قیمت مستحکم فارمی انڈے مہنگے
- سونے کی قیمت مین بڑی کمی فی تولہ 3500 روپے سستا ہو گیا
- بولونیا:فلاحی مرکز میں ہنگامہ آرائی کرنے پر 33 سالہ پاکستانی کو پولیس افسران نے پکڑ رکھا ہے۔
- رکن بلوچستان اسمبلی سردار عبدالرحمن کھیتران پر قتل کا مقدمہ درج
- پی ٹی آئی کو پنجاب میں بڑا دھچکا، سینئر رہنما اور اپوزیشن اتحاد تحریک تحفظ آئین پاکستان پنجاب کے ترجمان شایان بشیر کا پارٹی چھوڑنے کا اعلان
- جنوری تا اکتوبر2026لاہور میں چوری اور نقب زنی کی وارداتوں میں بتدریج کمی لاہور
- یورپی یونین برطانیہ کے درمیان تعلقات کی مضبوطی کیلئے تاریخی تھارتی سیکورٹی معاہدہ
- پاکستان سٹاک ایکسچینج’کاروباری ہفتے میں ملا جلا رجحان رہا
