Close Menu
Khabrain Group Pakistan
    Facebook X (Twitter) Instagram
    بریکنگ نیوز
    • بنگلا دیش میں سیاسی کشیدگی کے دوران ہنگامے، چار افراد ہلاک، عمارتیں نذر آتش
    • بلوچستان میں ٹرین آپریشن معطل
    • مولانا فضل الرحمان وکلاء سے خطاب کر رہے ہیں ۔
    • حکومت کا انتخابی اصلاحات کمیٹی میںPTIکو برابر نمائندگی دینے سے انکار
    • لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازشریف نیشنل ڈیفنس یونیورسٹی کی 28 ویں نیشنل سکیورٹی ورکشاپ کے وفد سے ملاقات کر رہی ہیں۔
    • فوج کو دشمن کتے مقابلے میں طاقتور دیکھنا چاہتے ہیں مولانا فضل الرحمان
    • بلوچستان میں فتنہ الہندوستان کیخلاف کارروائیوں میں 15 دہشت گرد ہلاک
    • ہم سب کو پاکستانی بن کر پاکستان کے بارے میں سوچنا چاہیے مریم نواز
    • یہ یہ نصف صدی کا قصہ ہے دوچار برس کی بات نہیں
    • پرتگال کے وزیر خارجہ 22 سے 23 نومبر تک پاکستان کا سرکاری دورہ کریں گے
    • جیٹ فیول، مٹی کا تیل اور لائٹ ڈیزل آئل بھی سستا ہوگیا
    • نائب وزیراعظم اسحاق ڈار ضروری اشیاء کی قیمتوں میں توازن لانے کے حوالے سے اجلاس کی صدارت کر رہے ہیں۔
    • جنگ سے دنہا بھر کے عوام مشکلات کا شکار ہیں امریکہ ایران تنازع جلد ختم اسحاق ڈار
    • اسحاق ڈار کی زیرصدارت اہم اجلاس، 8 لاکھ میٹرک ٹن گندم درآمد کرنے کی سفارش کا فیصلہ
    • کوئٹہ: آپریشن کے دوران دہشت گردوں سے برآمد ہونیوالی والی موٹرسائیکلیں’اسلحہ وگولہ بارود پڑا ہواہے۔
    • صدرِ مملکت آصف علی زرداری نے 12 بلوں کی منظوری دیدی
    • تہران: ایران کی طرف سے جاری کردہ نئے زیرزمین میزائل سٹی کی ویڈیو جس میں پاسداران انقلاب کے کمانڈرانچیف میجرجنرل احمدوحیدی پہلی بار میزائل سٹی کادورہ کررہے ہیں
    • ہمیں جھکانے کا دشمن خواب ہی دیکھتا رہیگا ایران کو کبھی جوہری ہتھیار حاصل کرنے نہیں دینگے ڈونلڈ ٹرمپ
    • اسلام آباد: صدر زرداری سے نائب وزیراعظم اسحاق ڈار اورسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق ملاقات کررہے ہیں۔
    • ملک میں آخری دہشت گرد کے خاتمے تک جنگ جاری رہے گئی وزیراعظم
    • Privacy Policy
    Khabrain Group Pakistan
    • ہوم
    • ای پیپر
      • لاہورایڈیشن
      • ملتان ایڈیشن
      • مظفرآباد ایڈیشن
      • نیا اخبار
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن
      • اسلامی ایڈیشن
      • سپورٹس ایڈیشن
      • سیاسی ایڈیشن
      • شوبز ایڈیشن
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Khabrain Group Pakistan
    آج کا اخبار
    • ہوم
    • ای پیپر
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن

    دیوقامت کچھوے کی نئی قسم دریافت

    By Khabrain Newsمارچ 14, 2022
    Share Facebook Twitter Email WhatsApp
    Share
    Facebook Twitter Email WhatsApp

    کوسٹا ریکا: (ویب ڈیسک) عالمی ماہرین کی ایک ٹیم نے گیلاپاگوس جزائر پر دیوقامت کچھوے کی ایک نئی قسم دریافت کرلی ہے تاہم اب تک اسے کوئی نام نہیں دیا گیا ہے۔
    خبروں کے مطابق، برطانیہ، امریکا، کینیڈا اور یونان کے سائنسدانوں پر مشتمل ایک ٹیم نے گیلاپاگوس کے سان کرسٹوبال جزیرے پر پائے جانے والے مختلف کچھووں کا ڈی این اے تجزیہ کیا جس سے ان میں کچھوے کی ایک نئی قسم کی موجودگی کا انکشاف ہوا۔
    اس تحقیق سے پہلے انہیں بڑی جسامت والے وہی کچھوے سمجھا گیا، جن کی ہڈیاں اور خول اس جزیرے میں خاصی بلندی پر موجود غاروں سے 1906 میں ملے تھے۔ تاہم نئی تحقیق سے یہ کچھوے ان سے مختلف ثابت ہوئے ہیں۔
    کچھووں کی یہ نئی نوع سان کرسٹوبال جزیرے کے دوسری جانب پستی والے علاقے میں دریافت ہوئی ہے جہاں مختلف انواع کے تقریباً 8,000 کچھوے رہ رہے ہیں۔
    یہ پہلا موقع ہے کہ جب ماہرین کی کوئی ٹیم وہاں پہنچی ہے اور کچھووں پر تحقیق کی ہے۔
    اب تک ان دیوقامت کچھووں کو Chelonoidis chathamensis کے سائنسی نام سے پہچانا جاتا تھا لیکن جینیاتی تجزیئے سے یہ ان کے مقابلے میں اتنے مختلف ثابت ہوئے ہیں کہ اب ماہرین نے انہیں ایک نئی نوع (species) قرار دینے کا فیصلہ کرلیا ہے۔
    بتاتے چلیں کہ گیلاپاگوس جزائر کو جنگلی حیات کےلیے محفوظ مقام کا درجہ حاصل ہے جس کی نگرانی مختلف عالمی ادارے کر رہے ہیں۔ یہ جزائر ایکواڈور کے ساحل سے تقریباً 1,000 کلومیٹر دور بحرالکاہل میں واقع ہیں۔
    ان جزیروں کی خاص وجہِ شہرت چارلس ڈاروِن ہے جس نے کئی سال تک یہاں پائے جانے والے مختلف جانوروں اور پرندوں کا مطالعہ کرنے کے بعد اپنی معرکۃ الآراء کتاب ’’آن دی اوریجن آف اسپیشیز بائی مینز آف نیچرل سلیکشن‘‘ لکھی تھی جو اردو میں ’’اصلِ انواع‘‘ کے نام سے مشہور ہوئی۔
    ڈاروِن نے ارتقاء کے حوالے سے ’’فطری انتخاب‘‘ (نیچرل سلیکشن) کا تصور گیلاپاگوس میں اپنی تحقیق کی بنیاد پر ہی قائم کیا تھا۔
    نوٹ: اس دریافت کی تفصیل آن لائن ریسرچ جرنل ’’ہیریڈیٹی‘‘ کے تازہ شمارے میں شائع ہوئی ہے۔

    Khabrain News

      Keep Reading

      انسانی مزدوروں کا مستقبل خطرے میں؟ شیاؤمی کا ہیومنائیڈ روبوٹ 98 فیصد کامیاب

      "گلیکسی اَن پیکڈ ڈیوائسز لانچ سے پہلے لیک ہو گئیں۔”

      لاہور میں ٹریفک کی نگرانی کے لیے اے آئی سے چلنے والا ڈرون سسٹم متعارف کروا دیا گیا۔

      تازہ ترین

      نائن الیون کے بعد امریکی فضائی آپریشن کو سب سے بڑا دھچکا سے زائد پروازیں معطل

      سعودیہ جانیوالے مسافروں کیلئے لازمی ویکسی نیشن کی مدت میں ایک ماہ کی توسیع

      پانی ہماری ریڈلائن، روکنے کی کوئی بھی کوشش جنگی اقدام تصور ہوگی: وزیراعظم شہباز شریف

      سعودی عرب پر حملہ پوری امت مسلمہ کے لیے لمحہ فکریہ ہے، فضل الرحمان

      باجوڑ میں موبائل سروس و انٹرنیٹ بند شہریوں کو مشکلات کا سامنا

      Khabrain Group Pakistan
      Facebook X (Twitter) Instagram
      • کالم
      • صحت
      • دلچسپ و عجیب
      • سائنس و ٹیکنالوجی
      • بزنس
      • شوبز
      • کھیل
      • انٹر نیشنل
      • پاکستان
      © 2026 Khabrain Designed by Muhammad Rashid

      Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.