لاہور(مہران اجمل خان سے) رسی جل گئی مگر بل نا گیا ! میو ہسپتال کے بعد ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن لاہور جنرل ہسپتال میں بھی متحرک ہوگئی۔جان بوجھ کر ناقص صفائی کی پرانی ویڈیوز وائرل کرکے ہسپتالوں کو بدنام کرنے کی گھنانی سازش شروع کردی گئی۔ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن نے غیر قانونی پی جی ٹرینی ڈاکٹرز کو جعلی تجربے کا سرٹیفکیٹ نہ دینے پر میڈیکل سپرنٹینڈنٹ کو بلیک میل کیا ۔ دو روز قبل سوشل میڈیا پر وڈیو وائرل کروا کر پنجاب حکومت ، محکمہ صحت اور لاہور جنرل ہسپتال کو بدنام کیا گیا جس کے بعد گزشتہ روز ینگ ڈاکٹر ایسوسی کا جتھہ میڈیکل سپرنٹینڈنٹ کے کمرے میں داخل ہوا اور بلیک میل کرکے پی جی ٹرینی کلرک کو تبدیل کروا دیا۔ ذرائع کے مطابق لاہور جنرل ہسپتال میں پی جی ٹریننگ کرنے والے دو ڈاکٹرز نے کلرک کو جعلی تجربے کے سرٹیفکیٹ جاری کرنے کا کہا جس پر کلرک نے انکار کردیا جس کے بعد ڈاکٹرز نے ہسپتال کے ایڈیشنل میڈیکل سپرنٹینڈنٹ کی سفارش سے پرنسپل آفس کے سینئر عہدیدار سے سے جعلی سرٹیفکیٹ حاصل کرلیا ۔ تجربے کے جعلی سرٹیفکیٹ جاری ہونے پر کلرک نے اعلی احکام کے سامنے حقیقت کھول دی جس پر ینگ ڈاکٹر ایسوسی ایشن آپے سے باہر ہوگئی اور جعلی سرٹیفکیٹ منسوخ کرنے پر ہسپتال کو بدنام کرنے کی کوششوں پر اتر آئے اور پرانی وڈیو وائرل کروا کر ہسپتال انتظامیہ کو بلیک کیا گیا اور کلرک کو عہدے سے ہٹا کر ایمرجنسی رپورٹ کروادیا گیا۔
بریکنگ نیوز
- لاہور بدستور دنیا کے آلودہ ترین شہر وں میں پہلے نمبر پربراجمان ایئر کوالٹی انڈیکس 279ریکارڈ
- افغانستان سے تجارت وہاں کی دہشت گردی کے سبب بند ہے:جام کمال
- محکمہ آثارِ قدیمہ و عجائب گھر پنجاب میں کروڑوں روپے کے ترقیاتی فنڈز کے استعمال سنگین سوالات کھڑے ہوگئے
- رسی جل گئی مگر بل نا گیا ! میو ہسپتال کے بعد ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن لاہور جنرل ہسپتال میں بھی متحرک
- سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیو ہماری کابینہ کے کسی ممبر نے وائرل نہیں کی :ڈاکٹر شہریار
- ڈائریکٹر ایڈمن کا مؤقف دینے سے انکار
- پنجاب سیڈ کارپوریشن سابق ایم ڈی کے تبادلے کے باوجود اہم فیصلے انہی کی جانب سے جاری ادارہ انتظامی بحران کا شکار
- مزید 8 لاکھ ٹن گندم درآمد کرنیکا فیصلہ، حکومت نے تیسرا عالمی ٹینڈر جاری کر دیا
- حوثی حملوں سے 13 ماہرین تعلیم جاں بحق،9 سکول مکمل تباہ
- کیچ پکڑنے والی خاتون مداح خوشی میں ڈالر اور سامان گرا بیٹھیں
- بغیر نمبر پلیٹس گاڑیوں کیخلاف کریک ڈائون، 502گاڑیوں کے چالان
- یوکرین، روس کے ایک دوسرے پرڈرون حملے، کیف میں11شہری ہلاک
- نصیرآباد:ریلوے ٹریک دھماکا خیز موادسے تباہ، ٹرینوں کی آمدورفت معطل
- سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان اور جمہوریہ بلغاریہ کے وزیر اعظم کی ملاقات مختلف اقتصادی ‘ ترقیاتی شعبوں میں شراکت داری پرتفصیلی تبادلہ خیال
- سعودی عرب کی سوڈانی دارالحکومت خرطوم پر ڈرون حملوں کی شدید مذمت
- جنوبی نائیجیریا کی ریاست بایلسا میں جنازے میں شرکت کے لیے لے جانے والی کشتی الٹنے سے ڈوبنے والوں مسافروں کو نکالا جارہاہے۔
- انڈونیشیا ‘ کینڈی فیکٹری میں خوفناک آتشزدگی،24افرادہلاک
- نائیجیریا میں لوگوں کو جنازے میں لیجانے والی کشتی الٹ گئی 24 افراد ہلاک
- پنجاب کے 10 سرکاری افسران دوہری شہریت رکھتے ہیں اسمبلی میں انکشاف
- لاہور:وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نادرا سنٹر پیکو روڈ کے دورہ کے دوران شہریوں سے گفتگو کررہے ہیں۔
