Close Menu
Khabrain Group Pakistan
    Facebook X (Twitter) Instagram
    بریکنگ نیوز
    • سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیو ہماری کابینہ کے کسی ممبر نے وائرل نہیں کی :ڈاکٹر شہریار
    • ڈائریکٹر ایڈمن کا مؤقف دینے سے انکار
    • پنجاب سیڈ کارپوریشن سابق ایم ڈی کے تبادلے کے باوجود اہم فیصلے انہی کی جانب سے جاری ادارہ انتظامی بحران کا شکار
    • مزید 8 لاکھ ٹن گندم درآمد کرنیکا فیصلہ، حکومت نے تیسرا عالمی ٹینڈر جاری کر دیا
    • حوثی حملوں سے 13 ماہرین تعلیم جاں بحق،9 سکول مکمل تباہ
    • کیچ پکڑنے والی خاتون مداح خوشی میں ڈالر اور سامان گرا بیٹھیں
    • بغیر نمبر پلیٹس گاڑیوں کیخلاف کریک ڈائون، 502گاڑیوں کے چالان
    • یوکرین، روس کے ایک دوسرے پرڈرون حملے، کیف میں11شہری ہلاک
    • نصیرآباد:ریلوے ٹریک دھماکا خیز موادسے تباہ، ٹرینوں کی آمدورفت معطل
    • سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان اور جمہوریہ بلغاریہ کے وزیر اعظم کی ملاقات مختلف اقتصادی ‘ ترقیاتی شعبوں میں شراکت داری پرتفصیلی تبادلہ خیال
    • سعودی عرب کی سوڈانی دارالحکومت خرطوم پر ڈرون حملوں کی شدید مذمت
    • جنوبی نائیجیریا کی ریاست بایلسا میں جنازے میں شرکت کے لیے لے جانے والی کشتی الٹنے سے ڈوبنے والوں مسافروں کو نکالا جارہاہے۔
    • انڈونیشیا ‘ کینڈی فیکٹری میں خوفناک آتشزدگی،24افرادہلاک
    • نائیجیریا میں لوگوں کو جنازے میں لیجانے والی کشتی الٹ گئی 24 افراد ہلاک
    • پنجاب کے 10 سرکاری افسران دوہری شہریت رکھتے ہیں اسمبلی میں انکشاف
    • لاہور:وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نادرا سنٹر پیکو روڈ کے دورہ کے دوران شہریوں سے گفتگو کررہے ہیں۔
    • وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی کا نادرا سنٹر پیکو روڈ لاہور کا دورہ
    • کراچی: بلاول بھٹو زرداری وزیر اعلیٰ ہائوس میں کمپیوٹر کا بٹن دبا کر سندھ یوتھ کارڈ کا باضابطہ افتتاح کر رہے ہیں۔
    • نفرتیں پھیلا کر ہم کسی بحران کا مقابلہ نہیں کر سکیں گے بلاول بھٹو
    • حوثیوں کا سعودی عرب کی رابغ آئل ریفائری پر حملے کا دعوی
    • Privacy Policy
    Khabrain Group Pakistan
    • ہوم
    • ای پیپر
      • لاہورایڈیشن
      • ملتان ایڈیشن
      • مظفرآباد ایڈیشن
      • نیا اخبار
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن
      • اسلامی ایڈیشن
      • سپورٹس ایڈیشن
      • سیاسی ایڈیشن
      • شوبز ایڈیشن
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Khabrain Group Pakistan
    آج کا اخبار
    • ہوم
    • ای پیپر
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن

    پنجاب سیڈ کارپوریشن سابق ایم ڈی کے تبادلے کے باوجود اہم فیصلے انہی کی جانب سے جاری ادارہ انتظامی بحران کا شکار

    By Khabrain Newsنومبر 24, 2026
    Share Facebook Twitter Email WhatsApp
    Share
    Facebook Twitter Email WhatsApp

    لاہور(خبر نگار) پنجاب سیڈ کارپوریشن میں سابق ایم ڈی ڈاکٹر فرحان فاروق کے تبادلے کے باوجود انتظامی اختیارات کی منتقلی نہ ہونے اور اہم فیصلے بدستور سابق سربراہ کی جانب سے کیے جانے کی اطلاعات نے ادارے میں سنگین انتظامی بحران پیدا کردیا ہے۔ ذرائع کے مطابق نئے تعینات ایم ڈی نوید شہزاد مرزا تاحال چارج سنبھالنے سے محروم ہیں، جبکہ سابق ایم ڈی ڈاکٹر فرحان فاروق گزشتہ روز دفتر پہنچے اور ڈیپارٹمنٹل پروموشن کمیٹی (ڈی پی سی) منعقد کرنے کے لیے کمیٹی روم میں گئے تو ملازمین نے احتجاج کرتے ہوئے نعرے بازی کی اور انہیں باور کرایا کہ ان کا تبادلہ ہو چکا ہے، لہذا وہ اب ترقیوں سے متعلق اجلاس منعقد کرنے کے مجاز نہیں۔ ملازمین کی جانب سے سابق ایم ڈی کی ڈی پی سی کے انعقاد کی کوشش پر مزاحمت نے ادارے میں اختیارات کی منتقلی اور انتظامی نظم و ضبط کی صورتحال کو مزید متنازع بنا دیا ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ مجوزہ ڈی پی سی میں عزیز اللہ نیازی کو سپر سیڈ کرکے سہیل بخاری کو آٹ آف ٹرن ترقی دینے کی مبینہ کوشش کی جا رہی تھی، جس پر ملازمین اور متعلقہ حلقوں میں شدید تحفظات پائے جاتے ہیں۔ سہیل بخاری کے حوالے سے محکمہ زراعت میں مبینہ طور پر زیر التوا انکوائری اور ماضی کے محکمانہ سزا کے ریکارڈ کے باوجود ترقی کی کوششوں نے میرٹ، سینیارٹی اور قواعد کی پاسداری پر سوالات کھڑے کر دیے ہیں۔ پنجاب سیڈ کارپوریشن کے 8 ستمبر 2011 کے حکم نامے نمبر PSC/HQ-Estt/11/3143 میں سہیل عامر بخاری کے خلاف PEEDA ایکٹ 2006 کے تحت الزامات ثابت ہونے پر تین سال کی سروس ضبط کرنے کی بڑی سزا عائد کیے جانے کا ریکارڈ موجود ہے، جبکہ سینیارٹی کی ازسرنو تعیین اور تنخواہ و الانسز پر نظرثانی کا حکم بھی دیا گیا تھا۔ ایسے ریکارڈ کی موجودگی میں ترقی کے لیے اہلیت، سزا کے سروس پر اثرات اور متعلقہ قواعد کا جائزہ لیے بغیر کسی فیصلے کی کوشش ادارے کے میرٹ سسٹم پر سوالیہ نشان ہے۔ دوسری جانب نئے ایم ڈی نوید شہزاد مرزا سے منسوب مقف کے مطابق سابق ایم ڈی فرحان فاروق نے تاحال چارج نہیں چھوڑا، اس لیے وہ فی الحال اس معاملے میں کچھ نہیں کر سکتے۔ یہ مقف بھی کئی اہم سوالات کو جنم دے رہا ہے کہ ایک افسر کے تبادلے کے بعد چارج چھوڑنے یا منتقل کرنے کا عمل کس کی ذمہ داری ہے، نئے ایم ڈی کو انتظامی اختیارات سنبھالنے سے کیوں روکا جا رہا ہے اور سابق سربراہ کس حیثیت میں ڈی پی سی جیسے اہم فیصلے کرنے کی کوشش کر رہے ہیں؟ اگر تبادلے کے احکامات نافذ ہو چکے ہیں تو ان پر عملدرآمد میں تاخیر اور اختیارات کی غیر واضح صورتحال ادارے میں انتظامی بے یقینی کو جنم دینے کے ساتھ فیصلوں کی شفافیت بھی متاثر کر سکتی ہے۔ سابق ایم ڈی ڈاکٹر فرحان فاروق کے دور میں من پسند افسران کو نوازنے، مبینہ مالی بے ضابطگیوں اور اسسٹنٹ ڈائریکٹر فنانس حافظ انعام کی ترقی کے لیے مبینہ رشوت جیسے الزامات بھی سامنے آتے رہے ہیں، جن کی آزادانہ تحقیقات ضروری ہیں۔ سوال یہ ہے کہ تبادلے کے باوجود سابق ایم ڈی کے مبینہ فیصلوں اور انتظامی سرگرمیوں کا سلسلہ کس بنیاد پر جاری ہے، ڈی پی سی کے انعقاد کی اجازت یا اختیار کس کے پاس ہے اور نئے ایم ڈی کی موجودگی میں چارج کی منتقلی کیوں مکمل نہیں کی گئی؟ محکمہ زراعت پنجاب اور متعلقہ حکام فوری طور پر چارج کی منتقلی، ڈی پی سی کی قانونی حیثیت، ترقیوں کے معیار، سینیارٹی اور متعلقہ افسران کے محکمانہ ریکارڈ کا جائزہ لیں تاکہ کسی بھی غیر قانونی، غیر شفاف یا میرٹ کے منافی فیصلے کو روکا جا سکے۔ پنجاب سیڈ کارپوریشن جیسے اہم زرعی ادارے میں اگر تبادلے محض کاغذی کارروائی بن کر رہ جائیں، اختیارات کی منتقلی غیر واضح ہو اور ملازمین اپنے ہی دفتر میں انتظامی فیصلوں کے خلاف احتجاج پر مجبور ہوں تو یہ صورتحال اصلاحات اور گورننس کے دعوں کے لیے لمح فکریہ ہے۔ ادارے کو شخصیات کی پسند و ناپسند اور مبینہ گروپ بندیوں سے نکال کر قانون، میرٹ اور جوابدہی کے تحت چلانے کے لیے فوری اور غیر جانبدارانہ مداخلت ناگزیر ہو چکی ہے۔

     

    Khabrain News

      Keep Reading

      سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیو ہماری کابینہ کے کسی ممبر نے وائرل نہیں کی :ڈاکٹر شہریار

      ڈائریکٹر ایڈمن کا مؤقف دینے سے انکار

      مزید 8 لاکھ ٹن گندم درآمد کرنیکا فیصلہ، حکومت نے تیسرا عالمی ٹینڈر جاری کر دیا

      تازہ ترین

      نائن الیون کے بعد امریکی فضائی آپریشن کو سب سے بڑا دھچکا سے زائد پروازیں معطل

      سعودیہ جانیوالے مسافروں کیلئے لازمی ویکسی نیشن کی مدت میں ایک ماہ کی توسیع

      پانی ہماری ریڈلائن، روکنے کی کوئی بھی کوشش جنگی اقدام تصور ہوگی: وزیراعظم شہباز شریف

      سعودی عرب پر حملہ پوری امت مسلمہ کے لیے لمحہ فکریہ ہے، فضل الرحمان

      باجوڑ میں موبائل سروس و انٹرنیٹ بند شہریوں کو مشکلات کا سامنا

      Khabrain Group Pakistan
      Facebook X (Twitter) Instagram
      • کالم
      • صحت
      • دلچسپ و عجیب
      • سائنس و ٹیکنالوجی
      • بزنس
      • شوبز
      • کھیل
      • انٹر نیشنل
      • پاکستان
      © 2026 Khabrain Designed by Muhammad Rashid

      Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.