ریاض(این این آئی)سعودی ولی عہد اور وزیراعظم شہزادہ محمد بن سلمان نے دارالحکومت ریاض میں جمہوریہ بلغاریہ کے وزیراعظم رومن رادیف کا استقبال کیا جس کے بعد دونوں رہنمائوں کے درمیان باضابطہ مذاکرات کا اجلاس منعقد ہوا۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق اجلاس کے دوران سعودی عرب اور بلغاریہ کے درمیان دوطرفہ تعلقات کے مختلف پہلوئوں، باہمی تعاون کے نئے شعبوں اور مختلف اقتصادی و ترقیاتی سیکٹرز میں شراکت داری کو فروغ دینے کے مواقع کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔
