تل ابیب(این این آئی)اسرائیلی وزیراعظم بنجمن نیتن یاہو کی جماعت لیکوڈ اور گادی آئزن کوٹ کی سربراہی میں قائم یشار پارٹی کے درمیان مخلوط حکومت کی تشکیل کے لیے ہونے والے مذاکرات بغیر کسی معاہدے کے ختم ہو گئے ۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق دونوں جماعتوں کے وفود کے درمیان چار گھنٹے طویل مشاورتی اجلاس منعقد ہوا تاہم فریقین کسی حتمی سمجھوتے پر نہ پہنچ سکے۔ مذاکرات میں سب سے بڑا اختلاف اس بات پر برقرار رہا کہ آئندہ حکومت کی قیادت کون کرے گا اور انتہائی دائیں بازو کے رہنما ایتمار بن گویر کو کابینہ میں شامل کیا جائے یا نہیں۔ اسرائیلی میڈیا کے مطابق مذاکرات کی ناکامی کے بعد گادی آئزن کوٹ اب پارلیمنٹ میں اقلیتی حکومت کے قیام کے لیے اچانک رائے شماری کرانے کے آپشن پر غور کر رہے ہیں جس سے ملکی سیاست میں غیر یقینی صورتحال بڑھ گئی ہے۔
مذاکرات ناکام
نیتن یاہو’ آئزن کوٹ کے درمیان مخلوط حکومت کے مذاکرات ناکام

