کراچی (بزنس رپورٹر)سندھ یوتھ کارڈ کے اجرا کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ یوتھ کارڈ شروع کرکے سندھ حکومت آج ایک بار پھر تاریخ رقم کرنے جارہی ہے۔ سیاست دان نفرت اور تقسیم کی سایست چھوڑ کر عوام کو ریلیف دینے کا سوچیں۔ ہمیں ملک میں ایسا نظام بنانا ہوگا جس پر حکومت اور اپوزیشن دونوں اعتماد کرسکیں تبھی ہم مشکل معاشی حالات کا مقابلہ کرسکتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ ملک کے حالات سے میں خود مایوس ہوں تو پاکستان کے نوجوانوں کی کیا حالت ہوگی، اگر کوئی ری سیٹ ہونا ہے تو وہ سیاسی ری سیٹ ہوگا، ہمیں اداروں پر اعتماد بحال کرنا ہوگا، ملک کا بچہ بچہ کرپشن سے نفرت کرتا ہے، اختلاف رائے ایک طرف رکھ کر عوام کا سوچنا ہوگا نفرت کو پھیلائیں گے تو ہم کسی بحران کا مقابلہ نہیں کرسکیں گے۔بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ 16 سے 29 سال عمر کے سندھ کے نوجوانوں کو یوتھ کارڈ دیے جائیں گے، ابتدا میں ایک لاکھ نوجوانوں کو یوتھ کارڈ جاری کیے جائیں گے۔ یہ کارڈ ویزہ کارڈ کی طرح ہوگا جو عالمی مالیاتی نظام سے منسلک ہوگا۔انہوں نے کہا کہ آج ملک میں کوئی سب سے زیادہ تکلیف میں ہے تو وہ ہمارا نوجوان طبقہ جس کے پاس روزگار نہیں ہے، ہم محدود وسائل میں نوجوانوں کو مدد پہنچانے کی کوشش کررہے ہیں۔بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ نوجوانوں کو ٹرانسپورٹ کے کرایوں میں سبسڈی دلوانے کی بھی کوشش کریں گے، اسکالر شپس سمیت تمام مالی فوائد نوجوانوں کو اسی کارڈ کے ذریعے پہنچائیں گے، پرائیویٹ سیکٹر سے بھی درخواست کروں گا کہ وہ اس کارڈ پر نوجوانوں کیلئے سہولیات متعارف کرائیں۔
بریکنگ نیوز
- کراچی: بلاول بھٹو زرداری وزیر اعلیٰ ہائوس میں کمپیوٹر کا بٹن دبا کر سندھ یوتھ کارڈ کا باضابطہ افتتاح کر رہے ہیں۔
- نفرتیں پھیلا کر ہم کسی بحران کا مقابلہ نہیں کر سکیں گے بلاول بھٹو
- حوثیوں کا سعودی عرب کی رابغ آئل ریفائری پر حملے کا دعوی
- اسحاق ڈار سے پرتگال کے وزیر خارجہ کی ملاقات دو طرفہ تعلقات کے فروغ پر اتفاق
- یہ نصف صدی کا قصہ ہے دوچاربرس کی بات نہیں
- نیتن یاہو’ آئزن کوٹ کے درمیان مخلوط حکومت کے مذاکرات ناکام
- پاکستان اور ترکیہ کی سپریم کورٹ میں دوطرفہ عدالتی تعاون سے متعلق مفاہمتی یادداشت پر دستخط
- میگھن مارکل نے شہزادہ ہیری کی دی ہوئی منگنی کی انگوٹھی پہننا چھوڑ دی
- اسلام آباد:چیف جسٹس آف پاکستان اور ترکیہ کی عدلیہ کے صدر باہمی تعاون کے ایم او یو پر دستخط کر رہے ہیں۔
- اسلام آباد:صدر آصف زرداری سے پرتگال کے وزیر مملکت برائے خارجہ امور ملاقات کر رہے ہیں۔
- نائب وزیراعظم محمد اسحاق ڈار اور پرتگال کے وزیر خارجہ پالوانجل معاہدے پر دستخط کرنے کے بعد مصافحہ کر رہے ہیں۔
- پی ایس ایل 12 کی افتتاحی تقریب پشاور میں ہوگی: محسن نقوی
- ویڈیو کیس،عظمیٰ بخاری کی دائر درخواست پر سماعت 30نومبر تک ملتوی
- مافیا کو آٹے کے نرخ میں من مانی کرنے کی اجازت نہیں دینگئے مریم نواز
- پٹرول 3 روپے لیٹر سستا ڈیزل کی قیمت برقرار
- فیلڈ مارشل عاصم منیر کا دورہ ملائیشیا وزیراعظم انور ابراہیم سے ملاقات دفاعی تعاون مضبوط بنانے پر اتفاق
- پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کا چارٹ
- ایران پر یکطرفہ حملہ خطرناک نیتن یاہو کی اسرائیلی انٹیلی جنس اور فوجی حکام کی وارننگ
- پٹرولیم ڈیلر کاقیمتوں کے ماہانہ نظام کی بحالی کیلئے حکومت کو15دن کاالٹم میٹم
- مکہ معاہدہ، پاک،سعودی اور ترکیہ اہم مذاکرات 26 نومبر کو اسلام آباد میں ہونگے
