Close Menu
Khabrain Group Pakistan
    Facebook X (Twitter) Instagram
    بریکنگ نیوز
    • سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیو ہماری کابینہ کے کسی ممبر نے وائرل نہیں کی :ڈاکٹر شہریار
    • ڈائریکٹر ایڈمن کا مؤقف دینے سے انکار
    • پنجاب سیڈ کارپوریشن سابق ایم ڈی کے تبادلے کے باوجود اہم فیصلے انہی کی جانب سے جاری ادارہ انتظامی بحران کا شکار
    • مزید 8 لاکھ ٹن گندم درآمد کرنیکا فیصلہ، حکومت نے تیسرا عالمی ٹینڈر جاری کر دیا
    • حوثی حملوں سے 13 ماہرین تعلیم جاں بحق،9 سکول مکمل تباہ
    • کیچ پکڑنے والی خاتون مداح خوشی میں ڈالر اور سامان گرا بیٹھیں
    • بغیر نمبر پلیٹس گاڑیوں کیخلاف کریک ڈائون، 502گاڑیوں کے چالان
    • یوکرین، روس کے ایک دوسرے پرڈرون حملے، کیف میں11شہری ہلاک
    • نصیرآباد:ریلوے ٹریک دھماکا خیز موادسے تباہ، ٹرینوں کی آمدورفت معطل
    • سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان اور جمہوریہ بلغاریہ کے وزیر اعظم کی ملاقات مختلف اقتصادی ‘ ترقیاتی شعبوں میں شراکت داری پرتفصیلی تبادلہ خیال
    • سعودی عرب کی سوڈانی دارالحکومت خرطوم پر ڈرون حملوں کی شدید مذمت
    • جنوبی نائیجیریا کی ریاست بایلسا میں جنازے میں شرکت کے لیے لے جانے والی کشتی الٹنے سے ڈوبنے والوں مسافروں کو نکالا جارہاہے۔
    • انڈونیشیا ‘ کینڈی فیکٹری میں خوفناک آتشزدگی،24افرادہلاک
    • نائیجیریا میں لوگوں کو جنازے میں لیجانے والی کشتی الٹ گئی 24 افراد ہلاک
    • پنجاب کے 10 سرکاری افسران دوہری شہریت رکھتے ہیں اسمبلی میں انکشاف
    • لاہور:وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نادرا سنٹر پیکو روڈ کے دورہ کے دوران شہریوں سے گفتگو کررہے ہیں۔
    • وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی کا نادرا سنٹر پیکو روڈ لاہور کا دورہ
    • کراچی: بلاول بھٹو زرداری وزیر اعلیٰ ہائوس میں کمپیوٹر کا بٹن دبا کر سندھ یوتھ کارڈ کا باضابطہ افتتاح کر رہے ہیں۔
    • نفرتیں پھیلا کر ہم کسی بحران کا مقابلہ نہیں کر سکیں گے بلاول بھٹو
    • حوثیوں کا سعودی عرب کی رابغ آئل ریفائری پر حملے کا دعوی
    • Privacy Policy
    Khabrain Group Pakistan
    • ہوم
    • ای پیپر
      • لاہورایڈیشن
      • ملتان ایڈیشن
      • مظفرآباد ایڈیشن
      • نیا اخبار
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن
      • اسلامی ایڈیشن
      • سپورٹس ایڈیشن
      • سیاسی ایڈیشن
      • شوبز ایڈیشن
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Khabrain Group Pakistan
    آج کا اخبار
    • ہوم
    • ای پیپر
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن

    مزید 8 لاکھ ٹن گندم درآمد کرنیکا فیصلہ، حکومت نے تیسرا عالمی ٹینڈر جاری کر دیا

    By Khabrain Newsنومبر 24, 2026
    Share Facebook Twitter Email WhatsApp
    Share
    Facebook Twitter Email WhatsApp

    اسلام آباد(این این آئی)وفاقی حکومت نے ملک کی ضروریات پوری کرنے کے لیے 8 لاکھ میٹرک ٹن گندم درآمد کرنے کا فیصلہ کرتے ہوئے تیسرا بین الاقوامی ٹینڈر جاری کردیا، جس کے تحت عالمی سپلائرز سے بولیاں طلب کرلی گئی ہیں۔ٹریڈنگ کارپوریشن آف پاکستان (ٹی سی پی) کی جانب سے جاری ٹینڈر دستاویزات کے مطابق گندم درآمد کے لیے بولیاں جمع کرانے کی آخری تاریخ 30 نومبر مقرر کی گئی ہے، جبکہ اسی روز دوپہر ڈھائی بجے تکنیکی بولیاں کھولی جائیں گی۔ عالمی سپلائرز کے لیے کم از کم 50 ہزار میٹرک ٹن گندم کی بولی دینا لازمی قرار دیا گیا ہے۔ٹینڈر کے تحت بھارت، اسرائیل اور دیگر ممنوعہ ممالک سے گندم درآمد کرنے پر پابندی ہوگی۔ جنگ زدہ علاقوں سے گندم فراہم کرنے والی کمپنیوں کو متبادل ممالک سے سپلائی کی پیشکش بھی دینا ہوگی۔گندم کی درآمد کے خواہشمند سپلائرز کے لیے کم از کم 5 سال کا برآمدی تجربہ اور گزشتہ پانچ سال کے دوران کم از کم 50 ہزار ٹن گندم برآمد کرنے کی شرط عائد کی گئی ہے۔دستاویزات کے مطابق درآمد کی جانے والی گندم سال 2026 کی نئی فصل کی ہونی چاہیے، جس میں نمی کی زیادہ سے زیادہ شرح 14.5 فیصد، پروٹین کم از کم 10 فیصد اور ویٹ گلوٹن کی مقدار کم از کم 23 فیصد مقرر کی گئی ہے۔ غیر معیاری گندم مسترد کردی جائے گی، جبکہ ٹھیکے کا فیصلہ مجموعی طور پر کم ترین لاگت کی بنیاد پر ہوگا۔گندم کی ترسیل کے لیے دو مرحلے مقرر کیے گئے ہیں۔ پہلے مرحلے میں 4 لاکھ ٹن گندم 25 دسمبر 2026 سے 5 جنوری 2027 کے دوران پاکستان روانہ کرنا ہوگی، جبکہ مزید 4 لاکھ ٹن گندم 6 سے 15 جنوری 2027 کے دوران روانہ کی جائے گی۔ٹینڈر کے مطابق تمام 8 لاکھ ٹن گندم 15 فروری 2027 تک کراچی یا گوادر کی بندرگاہوں پر پہنچانا لازمی ہوگا۔ مقررہ وقت پر گندم کی ترسیل نہ کرنے کی صورت میں ابتدائی جرمانہ 25 امریکی سینٹ فی ٹن یومیہ مقرر کیا گیا ہے۔ٹی سی پی نے ٹینڈر میں گندم کی مقررہ مقدار میں 10 فیصد کمی یا اضافے کی گنجائش بھی رکھی ہے، جس کے تحت حتمی درآمدی مقدار میں ضرورت کے مطابق ردوبدل کیا جاسکے گا۔

     

    Khabrain News

      Keep Reading

      سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیو ہماری کابینہ کے کسی ممبر نے وائرل نہیں کی :ڈاکٹر شہریار

      ڈائریکٹر ایڈمن کا مؤقف دینے سے انکار

      پنجاب سیڈ کارپوریشن سابق ایم ڈی کے تبادلے کے باوجود اہم فیصلے انہی کی جانب سے جاری ادارہ انتظامی بحران کا شکار

      تازہ ترین

      نائن الیون کے بعد امریکی فضائی آپریشن کو سب سے بڑا دھچکا سے زائد پروازیں معطل

      سعودیہ جانیوالے مسافروں کیلئے لازمی ویکسی نیشن کی مدت میں ایک ماہ کی توسیع

      پانی ہماری ریڈلائن، روکنے کی کوئی بھی کوشش جنگی اقدام تصور ہوگی: وزیراعظم شہباز شریف

      سعودی عرب پر حملہ پوری امت مسلمہ کے لیے لمحہ فکریہ ہے، فضل الرحمان

      باجوڑ میں موبائل سروس و انٹرنیٹ بند شہریوں کو مشکلات کا سامنا

      Khabrain Group Pakistan
      Facebook X (Twitter) Instagram
      • کالم
      • صحت
      • دلچسپ و عجیب
      • سائنس و ٹیکنالوجی
      • بزنس
      • شوبز
      • کھیل
      • انٹر نیشنل
      • پاکستان
      © 2026 Khabrain Designed by Muhammad Rashid

      Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.