Close Menu
Khabrain Group Pakistan
    Facebook X (Twitter) Instagram
    بریکنگ نیوز
    • لاہور بدستور دنیا کے آلودہ ترین شہر وں میں پہلے نمبر پربراجمان ایئر کوالٹی انڈیکس 279ریکارڈ
    • افغانستان سے تجارت وہاں کی دہشت گردی کے سبب بند ہے:جام کمال
    • محکمہ آثارِ قدیمہ و عجائب گھر پنجاب میں کروڑوں روپے کے ترقیاتی فنڈز کے استعمال سنگین سوالات کھڑے ہوگئے
    • رسی جل گئی مگر بل نا گیا ! میو ہسپتال کے بعد ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن لاہور جنرل ہسپتال میں بھی متحرک
    • سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیو ہماری کابینہ کے کسی ممبر نے وائرل نہیں کی :ڈاکٹر شہریار
    • ڈائریکٹر ایڈمن کا مؤقف دینے سے انکار
    • پنجاب سیڈ کارپوریشن سابق ایم ڈی کے تبادلے کے باوجود اہم فیصلے انہی کی جانب سے جاری ادارہ انتظامی بحران کا شکار
    • مزید 8 لاکھ ٹن گندم درآمد کرنیکا فیصلہ، حکومت نے تیسرا عالمی ٹینڈر جاری کر دیا
    • حوثی حملوں سے 13 ماہرین تعلیم جاں بحق،9 سکول مکمل تباہ
    • کیچ پکڑنے والی خاتون مداح خوشی میں ڈالر اور سامان گرا بیٹھیں
    • بغیر نمبر پلیٹس گاڑیوں کیخلاف کریک ڈائون، 502گاڑیوں کے چالان
    • یوکرین، روس کے ایک دوسرے پرڈرون حملے، کیف میں11شہری ہلاک
    • نصیرآباد:ریلوے ٹریک دھماکا خیز موادسے تباہ، ٹرینوں کی آمدورفت معطل
    • سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان اور جمہوریہ بلغاریہ کے وزیر اعظم کی ملاقات مختلف اقتصادی ‘ ترقیاتی شعبوں میں شراکت داری پرتفصیلی تبادلہ خیال
    • سعودی عرب کی سوڈانی دارالحکومت خرطوم پر ڈرون حملوں کی شدید مذمت
    • جنوبی نائیجیریا کی ریاست بایلسا میں جنازے میں شرکت کے لیے لے جانے والی کشتی الٹنے سے ڈوبنے والوں مسافروں کو نکالا جارہاہے۔
    • انڈونیشیا ‘ کینڈی فیکٹری میں خوفناک آتشزدگی،24افرادہلاک
    • نائیجیریا میں لوگوں کو جنازے میں لیجانے والی کشتی الٹ گئی 24 افراد ہلاک
    • پنجاب کے 10 سرکاری افسران دوہری شہریت رکھتے ہیں اسمبلی میں انکشاف
    • لاہور:وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نادرا سنٹر پیکو روڈ کے دورہ کے دوران شہریوں سے گفتگو کررہے ہیں۔
    • Privacy Policy
    Khabrain Group Pakistan
    • ہوم
    • ای پیپر
      • لاہورایڈیشن
      • ملتان ایڈیشن
      • مظفرآباد ایڈیشن
      • نیا اخبار
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن
      • اسلامی ایڈیشن
      • سپورٹس ایڈیشن
      • سیاسی ایڈیشن
      • شوبز ایڈیشن
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Khabrain Group Pakistan
    آج کا اخبار
    • ہوم
    • ای پیپر
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن

    محکمہ آثارِ قدیمہ و عجائب گھر پنجاب میں کروڑوں روپے کے ترقیاتی فنڈز کے استعمال سنگین سوالات کھڑے ہوگئے

    By Khabrain Newsنومبر 24, 2026
    Share Facebook Twitter Email WhatsApp
    Share
    Facebook Twitter Email WhatsApp

    لاہور (خبر نگار) محکمہ آثارِ قدیمہ و عجائب گھر پنجاب میں کروڑوں روپے کے ترقیاتی فنڈز کے استعمال،
    منصوبوں کی لاگت اور ٹھیکوں کی شفافیت کے حوالے سے سنگین سوالات کھڑے ہوگئے، تاریخی ورثے کے تحفظ اور قدیم عمارتوں کی بحالی کے نام پر مختص بھاری سرکاری رقوم کے استعمال کی جامع تحقیقات کا مطالبہ زور پکڑ گیا۔ اربوں روپے کی ترقیاتی سکیموں کے باوجود منصوبوں کی عملی پیش رفت، ادائیگیوں اور مالی نگرانی کا نظام عوامی احتساب کے کٹہرے میں آگیا۔ سرکاری ترقیاتی بجٹ دستاویزات کے مطابق مالی سال 2024-25 میں آثارِ قدیمہ کے شعبے کے لیے تقریباً 69 کروڑ روپے سے زائد کے ترقیاتی تخمینے مختص کیے گئے، جبکہ مالی سال 2026-27 کی محکمانہ ترقیاتی دستاویز میں 88نئی اور جاری سکیموں کے لیے مجموعی طور پر 6ارب روپے کی رقم ظاہر کی گئی ہے۔ اتنی خطیر رقوم کے باوجود یہ سوال اپنی جگہ موجود ہے کہ ان منصوبوں پر ہونے والے اخراجات کی موثر نگرانی کس نے کی اور سرکاری خزانے سے جاری ہونے والی رقوم کے عوض زمینی سطح پر کتنا کام مکمل ہوا؟محکمہ کے مالی معاملات کی چھان بین کے دوران ترقیاتی منصوبوں کے ٹھیکوں، ٹینڈرنگ، خریداریوں، تعمیراتی کاموں کی پیمائش، ادائیگیوں اور منصوبوں کی تکمیل کے سرٹیفکیٹس کی جانچ انتہائی ضروری ہے۔ بالخصوص تاریخی عمارتوں کی بحالی کے منصوبوں میں منظور شدہ لاگت اور عملی اخراجات کا تقابلی جائزہ لیا جائے تاکہ معلوم ہوسکے کہ کہیں سرکاری خزانے پر غیر ضروری مالی بوجھ تو نہیں ڈالا گیا۔آڈیٹر جنرل آف پاکستان کی آڈٹ رپورٹ 2024-25 میں محکمہ سیاحت، آثارِ قدیمہ و عجائب گھر کے مالی معاملات کا الگ باب شامل کیا گیا ہے۔ اس تناظر میں محکمہ کے متعلقہ آڈٹ اعتراضات، ان پر محکمانہ جوابات، ریکوری اور ذمہ داروں کے تعین کی تفصیلات منظرعام پر لانا ناگزیر ہے۔حیران کن امر یہ ہے کہ تاریخی ورثے کی حفاظت کے نام پر اربوں روپے کے ترقیاتی منصوبے بنائے جاتے ہیں، مگر ان منصوبوں کی لاگت، ٹھیکیداروں کی کارکردگی، فنڈز کے استعمال اور مقررہ مدت میں تکمیل کے حوالے سے عوام کو مکمل معلومات فراہم نہیں کی جاتیں۔ اگر کسی منصوبے میں ناقص کام، غیر ضروری ادائیگی، قواعد سے انحراف یا سرکاری خزانے کو نقصان پہنچانے کے شواہد موجود ہیں تو پھر متعلقہ افسران اور ٹھیکیداروں کے خلاف کارروائی میں تاخیر کیوں کی جا رہی ہے؟حکومت پنجاب، محکمہ خزانہ، آڈیٹر جنرل اور اینٹی کرپشن اسٹیبلشمنٹ سے مطالبہ کیا گیا ہے کہ محکمہ آثارِ قدیمہ کے گزشتہ پانچ سال کے ترقیاتی منصوبوں کا خصوصی فرانزک آڈٹ کرایا جائے، تمام ٹینڈرز، ورک آرڈرز، ٹھیکیداروں، ادائیگیوں اور منصوبوں کی تکمیل کا ریکارڈ طلب کیا جائے، جبکہ کسی بھی ثابت شدہ مالی بے ضابطگی میں ملوث افسر یا ٹھیکیدار کو قانون کے کٹہرے میں لایا جائے۔قومی تاریخی ورثہ کسی سرکاری افسر یا ٹھیکیدار کی ذاتی ملکیت نہیں بلکہ آنے والی نسلوں کی امانت ہے۔ اس امانت کے تحفظ کے نام پر مختص ہونے والے کروڑوں اور اربوں روپے کا حساب دینا ہوگا۔ سوال یہ ہے کہ اگر منصوبوں کے اخراجات اور کارکردگی میں کوئی فرق موجود ہے تو اس کا ذمہ دار کون ہے اور سرکاری خزانے کو پہنچنے والے ممکنہ نقصان کی وصولی کب ہوگی؟

     

    Khabrain News

      Keep Reading

      لاہور بدستور دنیا کے آلودہ ترین شہر وں میں پہلے نمبر پربراجمان ایئر کوالٹی انڈیکس 279ریکارڈ

      افغانستان سے تجارت وہاں کی دہشت گردی کے سبب بند ہے:جام کمال

      رسی جل گئی مگر بل نا گیا ! میو ہسپتال کے بعد ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن لاہور جنرل ہسپتال میں بھی متحرک

      تازہ ترین

      نائن الیون کے بعد امریکی فضائی آپریشن کو سب سے بڑا دھچکا سے زائد پروازیں معطل

      سعودیہ جانیوالے مسافروں کیلئے لازمی ویکسی نیشن کی مدت میں ایک ماہ کی توسیع

      پانی ہماری ریڈلائن، روکنے کی کوئی بھی کوشش جنگی اقدام تصور ہوگی: وزیراعظم شہباز شریف

      سعودی عرب پر حملہ پوری امت مسلمہ کے لیے لمحہ فکریہ ہے، فضل الرحمان

      باجوڑ میں موبائل سروس و انٹرنیٹ بند شہریوں کو مشکلات کا سامنا

      Khabrain Group Pakistan
      Facebook X (Twitter) Instagram
      • کالم
      • صحت
      • دلچسپ و عجیب
      • سائنس و ٹیکنالوجی
      • بزنس
      • شوبز
      • کھیل
      • انٹر نیشنل
      • پاکستان
      © 2026 Khabrain Designed by Muhammad Rashid

      Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.