لاہور (این این آئی) سابق گورنر سندھ محمد زبیر نے کہا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف میں شمولیت کا حتمی فیصلہ کرچکا ہوں اور اس کے لئے بانی عمران خان کے جیل سے باہر آنے کا منتظر ہوں، ملک میں نئے صوبوں کے قیام کی بحث تو موجود ہے لیکن موجودہ حالات میں نئے صوبے بنانا کسی بھی بحران کا حل نہیں بلکہ اصل مسئلہ اہلیت، نیت اور آئینی تقاضوں پر عملدرآمد کا ہے۔ ایک انٹرویو میں انہوںنے کہا کہ پاکستان کے آئین میں نئے صوبوں کے قیام کا طریقہ کار موجود ہے اور ہر صوبائی اسمبلی کا اختیار الگ ہے۔ پنجاب اسمبلی فیصلہ کر سکتی ہے کہ نئے صوبے بننے چاہئیںاور سندھ اسمبلی کہہ سکتی ہے کہ نہیں بننے چاہئیں، اس لیے سندھ میں نہ بننے کی صورت میں پنجاب کے لیے کوئی آئینی یا اخلاقی رکاوٹ نہیںتاہم انہوں نے اس تاثر کو مسترد کیا کہ سسٹم کولیپس کر گیا ہے اور اس کا علاج نئے صوبے ہیں۔ سابق گورنر سندھ نے کہاکہ حکومت کے اندر ہی ایک طرف سسٹم کولیپس کی بات کی جا رہی ہے اور دوسری طرف نئے صوبوں کا شوشہ چھوڑا جا رہا ہے، حالانکہ 2024 ء کے انتخابی منشور میں اس کا ذکر تک نہیں تھا، اگر حکمران سمجھتے ہیں کہ نظام ناکام ہو چکا ہے تو جمہوری طریقہ یہ ہے کہ عوام کے پاس نئے مینڈیٹ کے لیے جائیں۔
بریکنگ نیوز
- سپنا چوہدری کا شادی کے ٦ سال بعد ہی طلاق لینے کا فیصلہ
- جنگ کے خاتمے کے لیے پاکستان اور قطر کی ثالثی کوششیں بدستور جاری ہیں، ایران کا اعلان
- پی ٹی آئی میں شمولیت کا فیصلہ کرچکا عمران خان کے جیل سے باہر آنے کا منتظر ہوں، سابق گورنر سندھ محمد زبیر
- وفاقی حکومت کا بلوچستان کے صوبائی کوٹے کی 5 ہزار 387 وفاقی آسامیاں پر ُ کرنیکا فیصلہ
- لاہور بدستور دنیا کے آلودہ ترین شہر وں میں پہلے نمبر پربراجمان ایئر کوالٹی انڈیکس 279ریکارڈ
- افغانستان سے تجارت وہاں کی دہشت گردی کے سبب بند ہے:جام کمال
- محکمہ آثارِ قدیمہ و عجائب گھر پنجاب میں کروڑوں روپے کے ترقیاتی فنڈز کے استعمال سنگین سوالات کھڑے ہوگئے
- رسی جل گئی مگر بل نا گیا ! میو ہسپتال کے بعد ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن لاہور جنرل ہسپتال میں بھی متحرک
- سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیو ہماری کابینہ کے کسی ممبر نے وائرل نہیں کی :ڈاکٹر شہریار
- ڈائریکٹر ایڈمن کا مؤقف دینے سے انکار
- پنجاب سیڈ کارپوریشن سابق ایم ڈی کے تبادلے کے باوجود اہم فیصلے انہی کی جانب سے جاری ادارہ انتظامی بحران کا شکار
- مزید 8 لاکھ ٹن گندم درآمد کرنیکا فیصلہ، حکومت نے تیسرا عالمی ٹینڈر جاری کر دیا
- حوثی حملوں سے 13 ماہرین تعلیم جاں بحق،9 سکول مکمل تباہ
- کیچ پکڑنے والی خاتون مداح خوشی میں ڈالر اور سامان گرا بیٹھیں
- بغیر نمبر پلیٹس گاڑیوں کیخلاف کریک ڈائون، 502گاڑیوں کے چالان
- یوکرین، روس کے ایک دوسرے پرڈرون حملے، کیف میں11شہری ہلاک
- نصیرآباد:ریلوے ٹریک دھماکا خیز موادسے تباہ، ٹرینوں کی آمدورفت معطل
- سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان اور جمہوریہ بلغاریہ کے وزیر اعظم کی ملاقات مختلف اقتصادی ‘ ترقیاتی شعبوں میں شراکت داری پرتفصیلی تبادلہ خیال
- سعودی عرب کی سوڈانی دارالحکومت خرطوم پر ڈرون حملوں کی شدید مذمت
- جنوبی نائیجیریا کی ریاست بایلسا میں جنازے میں شرکت کے لیے لے جانے والی کشتی الٹنے سے ڈوبنے والوں مسافروں کو نکالا جارہاہے۔
