Close Menu
Khabrain Group Pakistan
    Facebook X (Twitter) Instagram
    بریکنگ نیوز
    • ورجینیا:امریکی مڈٹرم انتخابات کے بعد ڈیمو کریٹک اور ری پبلکن پارٹیز کے حامی مشترکہ اجلاس میں شریک ہیں۔
    • ذہنی معذوری کے شکار شخص کا مقدمہ قابل سماعت قرار
    • مندرہ چکوال روڈ پر کم عمر بچے کا کٹا ہوا بازو برآمد ، علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا
    • لاہور: پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی صدر اور سابق وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الٰہی سے ممتاز اوور سیز و سماجی رہنمائوں کا وفد ان کی رہائش گاہ پر ملاقات کر رہا ہے۔ وفد میں چودھری شاہد سندھو’ چودھری فیصل اعجاز’ خرم منور منج اور چودھری اعجاز وڑائچ سمیت دیگر شخصیات شامل ہیں۔
    • پاکستان میں پرتگالی کاروباری برادری کیلئے سرمایہ کاری کے پرکشش مواقع
    • سموگ کے تدارک کیلئے لاہور ٹریفک پولیس کا کریک ڈان تیز، رات گئے خصوصی ناکے قائم
    • سبز چائے اور لیموں کا باقاعدہ استعمال جگر کی چربی کم کرنے، نظامِ ہاضمہ کو فعال رکھنے میں انتہائی مفید قرار
    • نواز اور زرداری نہیں، بانی پی ٹی آئی صوبوں کے حامی ہیں: علی محمد خان
    • اوورسیز پاکستانی ملکی معیشت اور ترقی میں کلیدی کردار ادا کر رہے ہیں: پرویز الٰہی
    • اٹلی کے قدیم قلعے کی مرمت کے دوران پانچ سو سال پرانا خفیہ خزانہ برآمد
    • فیصل آباد: خاتون سڑک کنارے مکئی بھون رہی ہے۔
    • ورجینیا میںری پبلکن اور ڈیموکریٹک رہنما ایک پلیٹ فارم پر جمع
    • برائلر گوشت کی قیمت مستحکم فارمی انڈے مہنگے
    • سونے کی قیمت مین بڑی کمی فی تولہ 3500 روپے سستا ہو گیا
    • بولونیا:فلاحی مرکز میں ہنگامہ آرائی کرنے پر 33 سالہ پاکستانی کو پولیس افسران نے پکڑ رکھا ہے۔
    • رکن بلوچستان اسمبلی سردار عبدالرحمن کھیتران پر قتل کا مقدمہ درج
    • پی ٹی آئی کو پنجاب میں بڑا دھچکا، سینئر رہنما اور اپوزیشن اتحاد تحریک تحفظ آئین پاکستان پنجاب کے ترجمان شایان بشیر کا پارٹی چھوڑنے کا اعلان
    • جنوری تا اکتوبر2026لاہور میں چوری اور نقب زنی کی وارداتوں میں بتدریج کمی لاہور
    • یورپی یونین برطانیہ کے درمیان تعلقات کی مضبوطی کیلئے تاریخی تھارتی سیکورٹی معاہدہ
    • پاکستان سٹاک ایکسچینج’کاروباری ہفتے میں ملا جلا رجحان رہا
    • Privacy Policy
    Khabrain Group Pakistan
    • ہوم
    • ای پیپر
      • لاہورایڈیشن
      • ملتان ایڈیشن
      • مظفرآباد ایڈیشن
      • نیا اخبار
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن
      • اسلامی ایڈیشن
      • سپورٹس ایڈیشن
      • سیاسی ایڈیشن
      • شوبز ایڈیشن
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Khabrain Group Pakistan
    آج کا اخبار
    • ہوم
    • ای پیپر
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن

    چالیس لاکھ افراد کو روزگار کے مواقع ۔

    By Daily Khabrainنومبر 19, 2016
    Share Facebook Twitter Email WhatsApp
    images
    Share
    Facebook Twitter Email WhatsApp

    پشاور(ویب ڈیسک) خیبر پختونخوا کے سینئر وزیر برائے آبپاشی و سوشل ویلفیئر سکندر حیات خان شیرپاﺅ نے وفاقی حکومت سے پرزور مطالبہ کیا ہے کہ سی پیک منصوبے سمیت خیبر پختونخوا کے تمام حقوق اور ملک میں مردم شماری کے لئے جلد از جلد اقدام اٹھاکر چھوٹے صوبوں کی محرومیاں ختم کر دیں جس سے وفاق کو مضبوط بنایا جا سکتا ہے۔ انہو ںنے ان خیالات کا اظہار دوسہرا ضلع چارسدہ میں ایک عوامی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔ جلسہ سے ممبر صوبائی اسمبلی سلطان محمد خان اور قومی وطن پارٹی کے رہنماﺅں میاں اصف شاہ کاکاخیل اور محمد عمران خان نے بھی خطاب کیا ۔سینئر وزیر نے کہا کہ گزشتہ چالیس سال سے پختونوں کے گھروں میں جو آگ لگائی گئی ہے اس نے پختون قوم اور علاقے کو بری متاثر کیا ہے جس کی وجہ سے صوبہ اور قبائلی علاقہ جات پسماندگی کے شکار ہیں۔ انہو ںنے کہا کہ صرف لاہور شہر کے لئے پچاس ارب روپے کا بجٹ خرچ کیا جا رہا ہے جب کہ ہمیں عوام کو صحت اور تعلیم کی سہولیات فراہم کرنے کے لئے اپنے حصے کے وسائل نہیں دے رہے ہیں ۔ انہو ںنے پختونوں پر زور دیا کہ اپنی حقوق کی حصول کے لئے مشترکہ جدوجہداور ایک پلیٹ فارم پر جمع ہو جائیں ۔ صوبائی وزیر نے کہا کہ پانامہ لیکس کے آڑ میں عوامی مسائل کو دبانے کی کوششوں کو کامیاب نہیں ہونے دیں گے ۔سکندر شیرپاﺅ نے کہا کہ ضلع چارسدہ میں ٹیکنیکل یونیورسٹی کا کیمپس قائم کیا جا رہا ہے جس پر ایک ارب روپے کی خطیر رقم خرچ کی جا رہی ہے اور سی پیک منصوبے کے ساتھ آنے والے صنعتی انقلاب کو پیش نظر رکھتے ہوئے نوجوان طبقہ کو فنی تربیت سے آراستہ کیا جا رہا ہے تاکہ ہماری نئی نسل بے روزگاری کی عذاب سے نجات پا سکے ۔ انہو ںنے کہا کہ سی پیک منصوبے میں صوبائی اور قبائلی علاقہ جات کی شمولیت کے لئے ہر فورم پر جدوجہد کریں گے کیونکہ اس منصوبے سے ریجن میں چالیس لاکھ افراد کو روزگار کے مواقع پید ا ہوں گے ۔ انہوں نے مزید کہا کہ ضلع چارسدہ میں آبپاشی کی فروغ کے لئے تین ارب روپے کی ایک جامع منصوبہ تیار کیا گیا ہے جس پر 15دسمبر2016ءتک کام شروع کر دیا جائے گا ۔ انہو ںنے کہا کہ حلقہ پی ایف 18-میں 17کروڑ روپے کی لاگت سے مختلف منصوبے بھی شروع کررہے ہیں جب کہ بجلی کی فراہمی کی مد میں 60لاکھ روپے جاری کئے گئے ہیں اور آئندہ دس روز میں ٹرانسفارمرز اور دوسرے ضروری سامان مہیا کریں گے ۔سوئی گیس کی فراہمی سے متعلق وزیر آبپاشی نے کہا کہ وفاقی حکومت کے ساتھ ہماری ایک جامع منصوبہ آخری مراحل میں ہے جس پر بہت جلد عملی اقدامات شروع کئے جائیں گے ۔انہو ںنے ہریانہ گاﺅں میں دو کلومیٹر روڈ کی پختگی کا افتتاح بھی کیا جس پر ڈھائی کروڑ روپے خرچ کئے جا رہے ہیں جو چار ماہ میں مکمل کیا جائے گا ۔ واضح رہے کہ یہ علاقہ ضلع چارسدہ اور نوشہرہ کے سنگ پر واقع ہے اور اس روڈ سے دونوں ضلعوں کے عوام کو فائدہ پہنچے گا ۔ انہو ںنے علاقے میں دوسرے مختلف ترقیاتی منصوبوں کا بھی اعلان کیا ۔

    Daily Khabrain

      Keep Reading

      ڈی جی ایس آئی ایف سی کی خیبر پختونخوا کی کاروباری برادری سے ملاقات

      فیلڈ مارشل سے سوڈان کے وزیر داخلہ کی ملاقات، انسداد دہشت گردی پر بات چیت

      لاہور میں وادی سندھ کی تاریخ پر 15ویں عالمی تھاپ کانفرنس کا آغاز

      تازہ ترین

      نائن الیون کے بعد امریکی فضائی آپریشن کو سب سے بڑا دھچکا سے زائد پروازیں معطل

      سعودیہ جانیوالے مسافروں کیلئے لازمی ویکسی نیشن کی مدت میں ایک ماہ کی توسیع

      پانی ہماری ریڈلائن، روکنے کی کوئی بھی کوشش جنگی اقدام تصور ہوگی: وزیراعظم شہباز شریف

      سعودی عرب پر حملہ پوری امت مسلمہ کے لیے لمحہ فکریہ ہے، فضل الرحمان

      باجوڑ میں موبائل سروس و انٹرنیٹ بند شہریوں کو مشکلات کا سامنا

      Khabrain Group Pakistan
      Facebook X (Twitter) Instagram
      • کالم
      • صحت
      • دلچسپ و عجیب
      • سائنس و ٹیکنالوجی
      • بزنس
      • شوبز
      • کھیل
      • انٹر نیشنل
      • پاکستان
      © 2026 Khabrain Designed by Muhammad Rashid

      Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.