تازہ تر ین

قومی کرکٹرز ٹیسٹ کی تیاریوں میں لگ گئے

لاہور(سپورٹس ڈیسک) پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے مابین 3ٹیسٹ میچوں کی سیریز کا پہلا ڈے اینڈ نائٹ ٹیسٹ میچ(کل) جمعرات سے دبئی انٹرنیشنل کر کٹ سٹیڈیم میں کھیلا جائے جائے گا،دونوں ٹیمیں تاریخ میں پہلی بار ڈے اینڈ نائٹ ٹیسٹ میچ کھیلیں گی،میچ پاکستانی وقت کے مطابق شام ساڑھے چار بجے شروع ہوگا،قومی ٹیم کی ہیڈکوچ مکی آرتھر کی زیر نگرانی سخت پریکٹس ،کپتان مصباح الحق سمیت تمام کھلاڑی فیلڈنگ ،بولنگ اور بیٹنگ پریکٹس کی ،پاکستان کو ٹیسٹ میچوں میں کالی آندھی پر برتری حاصل ہے ،دونوں ٹیموں کے مابین ابھی تک 46ٹیسٹ میچ کھیلے جاچکے ہیں جن میں 16میں پاکستان ،15میں ویسٹ انڈیز اور 15میچ بغیر کسی نتیجے پر ختم ہوئے ۔تفصیلات کے مطابق پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے مابین پہلا ٹیسٹ (کل) جمعرات سے دبئی انٹرنیشنل کر کٹ سٹیڈیم میںشروع ہو گا ۔دونوں ٹیمیں تاریخ میں پہلی بار ڈے اینڈ نائٹ ٹیسٹ میچ کھیلیں گی،یہ پہلا ڈے اینڈ نائٹ ٹیسٹ ہوگا جو پنک بال سے کھیلا جائے گا اور اس کے لیے پاکستان ٹیم کی پریکٹس بھرپور انداز میں جاری ہے۔تین روزہ پریکٹس میچ ڈرا ہوجانے کے بعد پاکستان ٹیم کی ٹریننگ اب فل سوئنگ میں آگئی ہے اور دبئی کرکٹ گراونڈ میں ہونے والے اس ٹیسٹ کی خاص بات یہ ہے کہ پنک بال سے کھیلے جانے والا یہ مقابلہ ڈے اینڈ نائیٹ ہوگا۔گرین شرٹس نے کوچ مکی آرتھر کی زیر نگرانی پریکٹس سیشن میں حصہ لیا ۔کپتان مصباح الحق سمیت تمام کھلاڑی فیلڈنگ ،بولنگ اور بیٹنگ کےلئے فوکسڈ نظر آئے۔پنک بال سے کھیلنے کےلئے ایکسائیٹمنٹ بھی عروج پر ہے۔کھلاڑیوں کا کہنا ہے کہ پنک بال اور ڈے اینڈ نائیٹ کنڈیشن مشکل ہوں گی لیکن اچھی پرفارمنس کے لئے پر امید ہیں۔پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان پہلا ٹیسٹ 13 اکتوبر سے پاکستانی وقت کے مطابق شام ساڑھے چار بجے شروع ہوگا۔دونوں ٹیموں کے مابین دوسرا ٹیسٹ 21اکتوبر سے ابو ظہبی میں کھیلا جائے گا جبکہ تیسرا اور آخری ٹیسٹ 30اکتوبر سے 3نومبر تک شارجہ میں کھیلا جائے گا۔
،دونوں ٹیمیں یو اے ای میں بھرپور ٹریننگ کر رہی ہیں ۔دونوں ٹیموں کے مابین ابھی تک 46ٹیسٹ میچ کھیلے جاچکے ہیں جن میں 16میں پاکستان ،15میں ویسٹ انڈیز اور 15میچ بغیر کسی نتیجے پر ختم ہوئے جبکہ دوسری جانب یو اے ای میں دونوں ٹیموں کے مابین 2ٹیسٹ کھیلے گئے جن میں گرین شرٹس نے فتح حاصل کی ، میزبان ٹیم نے اب تک محدود اوورز کی کرکٹ کے تمام میچز میں کیریبیئنز کو آﺅٹ کلاس کرتے ہوئے فتح کے جھنڈے گاڑے ہیں،ٹوئنٹی 20 سیریز میں سرفراز احمد اور ون ڈے میں اظہر علی کی قیادت میں گرین شرٹس نے کلین سوئپ کیا، اب ٹیسٹ کپتان مصباح الحق کی باری ہے،ویسٹ انڈین ٹیم کو تینوں میچز میں زیر کرنے کی صورت میں عالمی رینکنگ میں ٹاپ پوزیشن پر براجمان بھارت سے فاصلہ کم کرنے میں مدد مل سکتی ہے۔یاد رہے کہ سیریز کا دوسرا ٹیسٹ21اکتوبر کو ابوظبی اور تیسرا 30تاریخ کو شارجہ میں شروع ہوگا۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain