لاہور(کلچرل رپورٹر)کوک سٹوڈیو سیزن9میں بڑے فنالے کے بعد سماعت سے محروم افرادکوموسیقی سے روشناس کرانے کے لئے مدعوکیا گیا۔اس حوالے سے کوک سٹوڈیو کے سیزن 9 کے آغاز سے قبل جدید ٹیکنالوجی سے مزین آزمائشی پراجیکٹ کے ذریعے ایک وڈیو متعارف کرائی گئی تھی اور اب یہ ٹیکنالوجی کراچی کے ایک سکول میں بھی فراہم کی گئی ہے تاکہ سماعت سے محروم افراد بھی موسیقی سے لطف اندوز ہوسکیں۔سماعت سے محروم افراد نے کوک سٹوڈیو کی اس کاوش کو سراہتے ہوئے کہا ہے کہ اب وہ بھی عام لوگوں کی طرح موسیقی سے زیادہ لطف اندوز ہوسکتے ہیں۔