لاس اینجلس (شوبز ڈیسک) ہالی ووڈ اداکارہ انجیلینا جولی اور براڈ پٹ کے سابق محافظ نے ان کی نجی زندگی کے کئی رازوں سے پردہ اٹھا دیا ہے۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کو دیے گئے ایک انٹرویو میں انجلینا جولی اور براڈ پٹ کے سابق محافظ نے بتایا کہ میں نے 27 سال تک برطانوی فوج میں خدمات انجام دیں، لیکن جن مشکل حالات کا سامنا انہیں انجلینا جولی، ان کے شوہر براڈ پٹ اور 6 بچوں کے ساتھ رہتے ہوئے کرنا پڑا، وہ برطانوی فوج میں بھی نہیں ہوا۔ مارک بیلی نامی اس محافظ نے انجلینا اور پٹ کے ساتھ 18 ماہ تک کام کیا۔ دونوں سٹارز کو خطرہ لاحق رہتا تھا کہ ان کے بچوں کو تاوان کیلئے اغواء کر لیا جائے گا۔ اس لیے وہ بچوں کے قریب قریب رہتے ۔ اس نے بتایا کہ دونوں سپر سٹارز نے بچوں کے حوالے سے جتنا اعتماد اس پر کیا، کسی دوسرے محافظ پر نہیں کیا۔جب ان سے پوچھا گیا کہ آپ نے ملازمت کیوں ترک کی؟ تو بیلی نے کہا کہ ان کی ملازمت بچوں اور ان کی خاندان کو متاثر کر رہی تھی۔