تازہ تر ین

2018کے الیکشن کا ضابطہ اخلاق جاری ….سیاسی جماعتوں میں کھلبلی

اسلام آباد (خصوصی رپورٹ) عام انتخابات 2018ءمیں سیاسی جماعتوں کیلئے مجوزہ ضابطہ اخلاق تیار کرلیا گیا۔ الیکشن کمیشن نے مجوزہ ضابطہ اخلاق کی کاپیاں تمام سیاسی جماعتوں کو بھجوا دیں۔ ذرائع کے مطابق سیاسی جماعتیں ضابطہ اخلاق پر اپنی تجاویز 26اکتوبر کو الیکشن کمیشن کو آگاہ کریں گی۔ ضابطہ اخلاق میں کہا گیا ہے کہ سیاسی جماعتیں اور امیدوار کسی معاہدے کا حصہ نہیں بنیں گے۔ سیاسی جماعتیں، امیدوار خواتین کے انتخابی عمل میں شمولیت پر زور دیں۔ صنف اور نسل کی بنیاد پر کسی کے انتخاب میں حصہ لینے کی مخالفت نہیں ہوگی۔ مذہب، ذات کی بنیاد پر کسی کے انتخاب میں حصہ لینے کی مخالفت نہیں ہوگی۔ مخالف امیدوار اور جماعت کی ذاتی زندگی پر تنقید سے گریز کیا جائے۔ الزامات یاحقائق کو توڑ مروڑ کر پیش کرنے سے اجتناب کیا جائے گا۔ پیمرا تمام سیاسی جماعتوں کو یکساں مو¿قف فراہم کرنے کو یقینی بنائے۔ سیاسی، انتخابی فروغ کیلئے صرف سرکاری میڈیا کو استعمال کیا جائے گا۔ امیدواروں کے نجی میڈیا چینلز پر اشتہارات کی تشہیر پر پابندی ہوگی۔ سیاسی جماعتوں کے نجی میڈیا چینلز پر اشتہارات کی تشہیر پر پابندی ہوگی۔ سیاسی جماعتیں اور امیدوار الیکشن کمیشن کی ساکھ کو نقصان پہنچانے سے گریز کریں گے۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain