لاہور (خصوصی رپورٹ) فلمسٹار و تھیٹر اداکارہ میگھا رواں برس دو عمرے کرنے کی سعادت حاصل کر نے کے بعد لاہور واپس پہنچ گئیں۔ ایک ملاقات کے دوران انہوں نے کہا کہ خدا کے گھر جا کر محسوس ہوا کہ میں نے اپنی زندگی کا پچھلا کتنا وقت ضائع کیا۔ دعا ہے کہ اللہ تعالیٰ میرے پچھلے تمام گناہ معاف کر دے۔ مجھے عمرے پر جا کر جو سکون ملا اسے الفاظ میں بیان کرنا ناممکن ہے۔ انہوں نے کہا کہ میری خواہش ہے کہ میں اپنی بقیہ زندگی خدا کے بتائے ہوئے راستوں پر چلتے ہوئے گزاروں۔ انہوں نے کہا کہ اب میرا شوبز میں زیادہ دل نہیں لگتا۔ ویسے بھی ہماری فلمیں اور شوبز کے دیگر شعبوں کا جو حال ہے کہ وہ سب کے سامنے ہے۔ صرف معیاری کام کروں گی۔ ہر وقت مصروف نہیں رہنا چاہتی۔ انہوں نے کہا کہ مذہبی رجحان نے میری زندگی میں انقلاب پیدا کر دیا ہے۔ نماز اور دیگر عبادات کی وجہ سے مجھے بہت سکون مل رہا ہے۔