لاہور(شوبزڈیسک)اداکارہ ریشم نے کہا ہے کہ فلم انڈسڑی کی بحالی کےلئے بھی مےرٹ لانا ضروری ہے ‘بھارتی فلموں کی نمائش پر پابندی کے بعد ہمارے پاس آگے بڑھنے کے زےادہ مواقع ہےں ‘حکومت کو پاکستانی فلم انڈسڑی کےلئے فنڈز دےنے چاہےے ۔ریشم نے مزید کہا کہ اس میں کوئی شک نہیں کہ فلم انڈسٹری کو اس حالات تک پہنچانے میں جہاں فلم انڈسٹری سے وابستہ مختلف لوگ ہیں وہیں اس انڈسڑی کو حکومتوں نے بھی نظر انداز کےا اگر ہم انڈسڑی مےں مےرٹ لے آئےں اور حکومت انڈسڑی کو سپورٹ کر ےں تو فلم انڈسڑی کی رونقےں بحال ہوجائےں گی ۔