تازہ تر ین

پاکستان میں ایکٹنگ کی تربیت کیلئے کوئی ادارہ نہیں

لاہور(شوبز ڈیسک) گلوکارہ و اداکارہ متیرا نے کہاہے کہ فن کسی کی میراث نہیں،نہ ہی کوئی ڈگری شوبز انڈسٹری میں کامیابی کی ضمانت ہوتی ہے‘ شوبز انڈسٹری جتنے بھی نامور فنکار ، گلوکار ، موسیقار ، رائٹر، ڈائریکٹر آئے ان میں سے اکثریت اپنی خدا داد صلاحیتوں کے بل بوتے پر سامنے آئے ۔خصوصی گفتگو مےں متےرا نے کہا کہ پاکستان میں تو ایکٹنگ سمیت دیگر شعبوں میں تربیت دینے کے لیے باقاعدہ کوئی ادارہ نہیں مگر اب کچھ سرکاری اور نجی تعلیمی اداروں میں ایکٹنگ اور فلم میکنگ کو پڑھایا جانے لگا ہے۔انہوں نے کہا کہ یہ ایک خوش آئند بات ہے کیونکہ اس سے شوبز انڈسٹری میں آنے کے خواہشمند لوگوں کوکسی حد تک کیرئیر کوآگے بڑھانے میں معاون ثابت ہوگی۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain