تازہ تر ین

بھارت میں پاکستانی فنکاروں سے دشمنی نے آنکھیں کھول دیں

لاہور( شوبزڈیسک )سینئر اداکار قوی خان نے کہا ہے کہ ہمسایہ ملک کی طرف سے پاکستانی فنکاروں سے انتہا کی دشمنی ہماری آنکھیں کھولنے کےلئے کافی ہے ،پاکستانی قوم پر امن اور اعتدال پسند ہے اور ہمارا اس پر قائم رہنا ہی ہماری جیت ہے ۔ ایک انٹر ویو میں قوی خان نے کہا کہ ہمارے اداکاروں اور گلوکاروںکی ہمسایہ ملک میں بڑھتی ہوئی پسندیدگی وہاں کے انتہا پسندوں کوایک آنکھ نہیں بھاتی اور یہی وجہ ہے کہ ہر دور میں ہمارے فنکاروں کو ڈرایا دھمکایا جاتا رہاہے۔ انہوں نے کہا کہ میں دعوے سے کہتا ہوں کہ جو معیار پاکستانی ڈراموں کا ہے ہمسایہ ملک کو اس تک پہنچنے میں کئی دہائیاں درکار ہیں۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain