تازہ تر ین

پاکستان کے بڑے شہر میں دہشتگردوں کا حملہ

کوئٹہ: سریاب روڈ پر پولیس ٹریننگ سینٹر پر دہشت گردوں نے حملہ کردیا اور ہاسٹل میں گھس کر اندھا دھند فائرنگ کردی جس کےبعد فورسز اور دہشت گردوں کے درمیان مقابلہ جاری ہے جب کہ اس دوران اب تک 17 اہلکار زخمی ہوگئے ہیں جنہیں اسپتال منتقل کردیا گیا۔ کوئٹہ کے علاقے سریاب میں واقع پولیس ٹریننگ سینٹر پر نامعلوم مسلح افراد نے حملہ کردیا اور سینٹر میں گھس کر اندھا دھند فائرنگ کردی جب کہ مسلح افراد ہاسٹل کی طرف چلے گئے۔ پولیس حکام نے ٹریننگ سینٹر پر حملے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ سینٹر پر 5 سے 6 دہشت گردوں نے حملہ کیا ہے اور فائرنگ کرتے ہوئے ہاسٹل کی جانب گئے ہیں، حملہ آور فائرنگ کرتے ہوئے سینٹر میں داخل ہوئے اور اس دوران سیکیورٹی پر تعینات اہلکاروں نے بھی فائرنگ کردی جس کے بعد دو طرفہ فائرنگ کا سلسہ شروع ہوگیا۔ پولیس حکام کے مطابق ٹریننگ سینٹر کے نیو ہاسٹل پر حملہ کیا گیا ہے جہاں 200 سے 250 اہلکار زیر تربیت ہیں۔
فائرنگ کی اطلاعات ملتے ہی فورسز کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی اور سینٹر کو چاروں طرف سے گھیر رکھا ہے جب کہ پولیس کمان اور ایف سی کے اہلکار ٹریننگ سینٹر میں داخل ہوگئے ہیں جن کا دہشت گردوں سے مقابلہ جاری ہے۔ سیکیورٹی فورسز اور دہشت گردوں کے درمیان فائرنگ کے دوران سینٹر میں زور دار دھماکا بھی ہوا ہے جس کی آواز دور دور تک سنی گئی ہے۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain