تازہ تر ین

انتہا پسندوں کوپاکستانی فنکاروں کی کامیابی ہضم نہیں ہوتی

لاہور(شوبز ڈیسک) ماڈل و اداکارہ مومل شیخ کا کہنا ہے کہ انہوں نے اپنے والد جاوید شیخ کی شہرت کو کامیابی کی سیڑھی نہیں بنایا، اپنی صلاحیتوں کے بھروسے پر کیرئیر کی منازل طے کیں، ٹی وی کے ساتھ اگر کسی اچھے اسکرپٹ کی آفر ہوئی تو فلم کروں گی۔ بامقصد فلم میکنگ ہی پاکستان فلم انڈسٹری کی ساکھ کو مزید مضبوط کرسکتی ہے۔اپنے ایک انٹرویو میں مومل شیخ کا کہنا تھا کہ فنکار اپنے کردار اور پروجیکٹ کی نوعیت کو دیکھنے کے بعد کوئی فیصلہ کرتا ہے۔ میرے نزدیک معیار ہی اولین ترجیح ہے، میری پہلی فلم ”ہیپی بھاگ جائے گی“ جس میں اپنے والد کےساتھ اسکرین شیئر کرکے بے حد خوشی ہوئی۔ مستقبل میں بھی ان کے ساتھ کسی پاکستانی فلم میں کام کرنا چاہوں گی۔ مومل شیخ نے کہا کہ بالی ووڈ کی طرح ہمارے ہاں بھی بہترین کام ہورہا ہے۔مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم کی جتنی مذمت کی جائے کم ہے۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain