مجھے اس اطلاع سے انتہائی خوشی ہوئی ہے کہ روزنامہ ”خبریں“ نے اپنی اشاعت کے 24سال پورے کر لئے ہیں۔ اس خوشی کے موقع پر میں روزنامہ ”خبریں“ کے پبلشر، ادارتی سٹاف، صحافیوں،انتظامیہ اور تمام اخباری کارکنوں کو مبارکباد پیش کرتا ہوں۔صحافت کا 24سال کا سفر کامیابی سے مکمل کرنا روزنامہ خبریں سے منسلک صحافی اور اخباری کارکنوں کی کوششوں کا ثمرہے جو بجا طور پر قابلِ فخر بات ہے۔ موجودہ دور مسابقت کا دور ہے اور اس دور میں پرنٹ میڈیا کی بقا بہت محنت اور ریاضت کا تقاضا کرتی ہے۔ اس کاروباری اور پیشہ وارانہ مقابلہ کے دور میں آپ کا اخبار کامیابی سے اپنے صحافتی سفر پر رواں دواں ہے جس کے لئے اس ادارے سے منسلک تمام افراد مبارکباد کے مستحق ہیں۔پاکستان پیپلزپارٹی آزادی صحافت کی علمبردار ہے اور صحافت کی آزادی اور صحافیوں کے حقوق کے لئے تاریخ ساز جدوجہد کرتی رہی ہے اور کرتی رہے گی۔ پاکستان متعدد مسائل سے دوچار ہے اور ان میں سب سے گھمبیر مسئلہ یہ ہے کہ بعض گروہ طاقت کے زور پر اپنا موقف دوسرے لوگوں پر مسلط کرنا چاہتے ہیں۔ اس منفی سوچ کو جمہوری سوچ اور جمہوری فکر میں تبدیل کرنے کے لئے آپ کے اخبار کو موثر اور فعال کردار ادا کرنا چاہیے۔ ہمارا آئین اس بات کی اجازت نہیں دیتا کہ بنیادی انسانی حقوق کو پامال کرتے ہوئے بزور طاقت اپنی سوچ منوانے کی کوشش کی جائے۔ آئیے ہم سب ملکر ہر قسم کی زور زبردستی اور دہشتگردی کا خاتمہ کرنے کے لئے آپس میں اتحاد کا مظاہرہ کریں۔ مجھے توقع ہے کہ پاکستان میں جمہوری انداز فکر کی ترویج و اشاعت کے لئے روزنامہ خبریں اپنا فرض ادا کرے گا ۔ایک دفعہ پھر میں روزنامہ خبریں کے تمام کارکنان کو مبارکباد پیش کرتا ہوں اور دعا کرتا ہوں کہ یہ اخبار ترقی کی منازل طے کرتا رہے۔
بریکنگ نیوز
- امریکی سیاستدان نے ٹرمپ کی امارات، سعودی عرب اور قطر سے قربت کا مبینہ راز فاش کر دیا
- 82 کلوگرام وزن اٹھا کر میرابائی چانو نے کامن ویلتھ گیمز کا نیا ریکارڈ قائم کر دیا
- مریم محمود یوئیفا ویمنز چیمپئنز لیگ میں کھیلنے والی پہلی پاکستانی خاتون فٹبالر بن کر تاریخ رقم کر گئیں
- تیل کی قیمتیں تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچنے کا خدشہ
- امریکا کی جانب سے حملے روکنے کے بعد ایران نے جوابی کارروائی مؤخر کر دی
- انعم عزیر نے پاکستان کی پہلی 100 کلومیٹر ماؤنٹین ٹرائل میراتھن جیت کر تاریخ رقم کر دی
- اسرائیل کا مقبوضہ مغربی کنارے میں مزید کارروائی کا عندیہ
- زخمی صحافی علاج کے لیے غزہ سے نکلنے کی جدوجہد میں مصروف
- عبداللہ شفیق اور سعود شکیل ویسٹ انڈیز دورے کے لیے پاکستان اسکواڈ میں شامل
- پرہلاد جوشی بھارت کے نئے وزیرِ تعلیم مقرر
- پاکستان میں سونے کی قیمت بڑھ کر 4 لاکھ 27 ہزار روپے تک پہنچ گئی
- کویت نے بھی سعودی عرب کی پیروی کرتے ہوئے پاکستان کو خلیجی سلامتی کا اہم شراکت دار تسلیم کر لیا
- شاہنواز دہانی سری لنکا کے جنگلات کی سیر میں مصروف
- جنوب مشرقی ایران میں 4.6شدت کا زلزلہ کسی جانی یا مالی نقصان کی اطلاع نہیں
- ہم نے ایران پر کوئی حملہ نہیں کیا: کویت
- مودی ہار گیا GEN-Zجیت گئی
- بھارت کی "کاکروچ” پارٹی نے احتجاج ختم کرنے کا اعلان کر دیا
- قازقستان وسطی ایشیا کی پہلی ایئر ٹیکسی سروس شروع کرنے کے لیے تیار
- آسٹرین ایئرلائنز اور آئی ٹی اے ایئرویز نے اسرائیل کے لیے پروازیں معطل کر دیں
- ٹرمپ: اسرائیل کو تسلیم کیے بغیر سعودی جوہری پروگرام کی حمایت نہیں
