تازہ تر ین

میری سماجی زندگی نہیں ، پہلی ترجیح بچے اور شوہر ہیں

لندن (شوبز ڈیسک)مشہور فیشن ڈیزائنر وکٹوریہ بیکہم نے انکشاف کر کے سب کو حیران کردیا کہ ان کی کوئی سماجی زندگی نہیں اور ان کی پہلی ترجیح ان کے بچے اور شوہر ہیں۔نوے کی دہائی کے مشہور میوزک بینڈ اسپائس گرلز میں شامل وکٹوریہ بیکہم ماڈل بھی رہیں اور اب وہ دنیا کی ایک کامیاب اور مشہور فیشن ڈیزائنر ہیں۔ ان کے شوہر ڈیوڈ بیکہم مشہور فٹ بالر ہیں۔ تاہم دونوں کے لیے پہلی ترجیح ان کے بچے ہیں۔اپنے ایک انٹرویو میںوکٹوریہ کا کہنا تھا کہ وہ اپنے کیرئیر اور خاندان کو موزوں وقت دیتی ہیں اور کبھی ان کا کیرئیر ان کے خاندان سے دوری کا سبب نہیں بنا۔انہوں نے بتایا کہ ان کی 5 سالہ بیٹی ہارپر کو روز ڈیوڈ اسکول چھوڑنے جاتا ہے۔ہم ان کاموں کے لیے ملازمین رکھ سکتے ہیں جن سے ہماری زندگی آسان ہوجائے گی۔، لیکن خود سے یہ کام کرنا ہمارے لیے اہم ہے۔وکٹوریہ نے بتایا کہ بچوں کے اسکول میں پیرنٹس ۔ ٹیچر میٹنگ کے دوران وہ ہمیشہ وہاں موجود ہوتی ہیں۔ایسا بہت کم ہوتا ہے کہ میں اور ڈیوڈ بیک وقت بچوں سے دور ہوں۔ ہم میں سے کوئی ایک بچوں کے قریب ہوتا ہے۔وکٹوریہ اور ڈیوڈ بیکہم فلاحی سرگرمیوں میں بھی بڑھ چڑھ کر حصہ لیتے ہیں۔ حال ہی میں وکٹوریہ اقوام متحدہ کے پروگرام برائے ایڈز یو این ایڈز کی مہم کے لیے اپنے بیٹے بروکلین کے ساتھ کینیا کا دورہ کر چکی ہیں جبکہ رواں برس نیویارک فیشن ویک میں اپنے ملبوسات کا کامیاب شو بھی پیش کر چکی ہیں۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain