تازہ تر ین

ریماخان کی سالگرہ پرشوبزسے وابستہ افراد کی مبارکباد

لاہور(شوبز ڈیسک) پاکستانی فلم انڈسٹری کی خوبرو اداکارہ ریما خان 45سال کی ہو گئیں‘شوبز سے تعلق رکھنے والی شخصیات نے اداکارہ کو اپنی زندگی کی 45 بہاریں دیکھنے پر مبارکباد دی ہے۔ ۔فلم سٹار ریما خان27اکتوبر 1971ءکو لاہور میں پیدا ہوئیں انہوں نے اپنے فنی کیرئیر کا آغاز ہدایتکار جاوید فاضل کی فلم بلندی میں معاون اداکارہ کے طور پر کیا انہوں نے بطور اداکارہ دو سو سے زائد فلموں میں کام کیا انہیں بجا طور پر پاکستان کی ایشوریہ رائے کہا جاتا ہے فلم انڈسٹری میں شان اور معمر رانا کے ساتھ ان کی جوڑی کو پسند کیا جاتا ہے جبکہ ریما خان نے سعود،عجب گل،اظہار قاضی کے ساتھ بھی بطور ہیروئین کام کیا ہے ان کی مشہور فلموں میں بلندی،نکی جئی ہاں،کوئی تجھ سا کہاں،زہریلے،پیار ہی پیار، شمع، سیلاب،انسانیت اور دیگر قابل ذکر ہیں۔ریما خان نے ماڈلنگ اور اداکاری کے میدان میں جھنڈے گاڑنے کے بعدہدایتکاری کے میدان میں قدم رکھا اور فلم کوئی تجھ سا کہاں کی کامیاب ڈائریکشن دی انہیں لکس اسٹائل ایوارڈ سمیت متعدد اعزازات سے نوازا جا چکا ہے۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain