تازہ تر ین

تحفظات دور ….ورنہ سی پیک کیخلاف بھی کالا باغ ڈیم کی طرح کام کرینگے اہم شخصیت کے بیان سے مقتدر حلقوں میں کھلبلی

کوئٹہ (بیورو رپورٹ) عوامی نیشنل پارٹی کے سربراہ اسفند یار ولی نے کہا ہے کہ اگر حکمرانوں نے ہوش کا ناخن نہ لیا تو پاکستان کی صورتحال عرا ق اور شام جیسے ہو گا سی پیک کے متعلق وزیراعظم اے این پی پشتون اور بلوچ عوام کی غلط فہمیان دور کریں اور ہم سی پیک کے خلاف نہیں ہے لیکن جو ہمارے تحفظات اور خدشات ہے وہ دور کیا جائے ایسا نہ ہو کہ ہم کالا باغ ڈیم کی طرح سی پیک کے خلاف بھی اس طرح اقدام اٹھائے پشتون بلوچ متحد ہوئے بغیر کبھی بھی حالات کو بہتر نہیں کر سکتے وقت اور حالات کا تقاضا ہے کہ پشتون بلوچ قیادت مل کر موجودہ صورتحال سے پشتون بلوچ عوام کو نکالے کالعدم تنظیموں کے خلاف موثر کا رروائی نہ کرنے اور نیشنل ایکشن پلان پر عملدرآمد نہ ہونے سے اس سے بھی بد تر حالات پیدا ہونگے فاٹا کو خیبر پختونخوا میں شامل کیا جائے سانحہ8 اگست اور سانحہ پولیس ٹریننگ کے واقعات میں ملوث عناصر کو گرفتار کر نا چا ہئے جب کبھی کوئی واقعہ ہوتا ہے تو حکومت دوسرے ذمہ داری یہ چیختے چلاتے ہیں کہ اس میں ہمسایہ ممالک ملوث ہیں مگر اب لوگ سمجھ چکے ہیں کہ ان چیخنے چلانے سے عوام مطمئن نہیں ہونگے یہ بات تسلیم کرنی چاہئے کہ کچھ کمزوریاں تھی جس کے باعث یہ واقعہ رونما ہوا اگر سانحہ8 اگست سول ہسپتال کوئٹہ کی صحیح معنوں میں تحقیقات ہو تی تو یہ واقعہ رونما نہ ہو تا مگر افسوس کہ وفاقی اور صوبائی حکومت کے دعوﺅں پر جنہیں ابھی کوئی ندامت ہی نہیں اور سیاست چمکانے کی بات کر تے ہیں حالانکہ ایسے واقعات سیاست سے بالاتر ہو تے ہیں اے این پی کسی بھی غیر آئینی اور غیر جمہوری اقدام کی حمایت نہیں کرے گی ان خیالات کا اظہار انہوں نے بلوچستان ہائیکورٹ میں وکلاءسے خطاب کر تے ہوئے کیا۔ اسفند یار ولی نے کہا ہے کہ نیشنل ایکشن پلان اور ضرب عضب آپریشن پر عملدرآمد نہیں ہوا ہے وفاقی اور صوبائی حکومتیں اس میں مکمل طور پر ناکام ہو چکے ہیں آرمی پبلک اسکول ، با چا خان یونیورسٹی، سانحہ8 اگست، مردان واقعہ اور24 اکتوبر کے سانحات میں ایک سازش کے تحت تعلیم یافتہ طبقے کو نشانہ بنایا ہے سیاسی اور عسکری قیادت ایک پیج پر ہے لیکن نیشنل ایکشن پلان پر حکومت مکمل طور پر ناکام ہو چکی ہے مگرصحیح معنوں میں عملدرآمد ہو تو حالات بہتر ہو سکتے ہیںاس وقت تک کوئی بھی مسئلہ حل نہیں ہو گا۔ سی پیک پر انڈسٹریل زون کا لسٹ جاری کیا جائے تاکہ پتہ چلے کہ پشتونوں اوربلوچوں کا کتنا حصہ ہے پنجاب کو ترقی دی جائے ہمیں اس پر کوئی اعتراض نہیں لیکن ہمارے جو تحفظات اور خدشات ہے ان کو فوری طور پر ختم کیا جائے۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain