تازہ تر ین

ایک اور انقلابی قدم, پنجاب کی عوام کیلئے بڑی خوشخبری

لاہور (اپنے سٹاف رپورٹر سے) وزیر اعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف کی زیر صدارت تعطےل کے روز بھی چارگھنٹے طوےل اجلاس ہوا جس میں صوبے کے عوام کو معےاری طبی سہولتوں کی فراہمی کےلئے کئے گئے فیصلوں پر عملدرآمد کا تفصےلی جائزہ لیا گیا۔ وزےراعلیٰ شہبازشرےف نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سرکاری ہسپتالوں میں طبی سہولتوں کو بہترسے بہتر بنانا میرا مشن ہے اور مرےضوں کو علاج معالجے کی معےاری سہولتوں کی فراہمی کا مشن ہر حال مےں مکمل کروںگا۔ انہوںنے کہا کہ ہسپتالوں میں معےاری طبی سہولتوں کی فراہمی کےلئے سزا اور جزا کا کڑا نظام ضروری ہے ۔ ڈاکٹروں،نرسوں ،پےرا مےڈےکل سٹاف اوردےگر عملے کی اچھی کارکردگی پر بھر پور حوصلہ افزائی کی جائے گی اوراس ضمن مےںپنجاب حکومت ہسپتالوں میں طبی سہولتوں کو بہتر بنانے کےلئے پرفارمنس ایوارڈ کا اجراءکرے گی۔ وزےراعلیٰ نے”پرفارمنس ایوارڈ “کا مےکانزم مرتب کرنے کیلئے کمیٹی تشکیل دینے کی ہدایت کی کمیٹی اس پروگرام کو حتمی شکل دے کر جلد سفارشات پیش کرے گی ۔ انہوںنے کہا کہ اچھی کارکردگی دکھانے والے ڈاکٹروں، نرسوں ، پیرا میڈیکل سٹاف اور دیگر عملے کونقد انعام اور تعرےفی سرٹےفکےٹس دیئے جائیں گے۔ کارکردگی جانچنے کےلئے ضلع، ڈویژن اور صوبائی سطح پر کمیٹیاں تشکیل دی جائیں گی اور ان کمیٹیوں کی سفارشات کی روشنی میں ضلع ، ڈویژن اور صوبائی سطح پر اچھی کارکردگی دکھانے والوں کی حوصلہ افزائی کی جائے گی۔ اجلاس کے دوران وزےراعلیٰ نے مرےضوں کو ان کے گھر پر ادوےات کی فراہمی کے نئے نظام پر عملدر آمد کی منظوری دےتے ہوئے کہا کہ پنجاب حکومت ہر سال سرکاری ہسپتالوں میں مریضوں کو اربوں روپے کی ادویات مفت فراہم کر رہی ہے اوراس مقصد کے لئے رواں سال بھی چھ ارب روپے کی ادویات خریدی جا رہی ہیں۔ ادویات کی خریداری ، سٹوریج اور ترسیل کا نیا فول پروف نظام لایا جا رہا ہے۔ نئے نظام کے تحت مریضوں کو ادویات ان کی دہلیز پر ملیں گی جس سے ہسپتالوں مےں مرےضوں کا رش بھی کم ہوگا۔ نئے نظام سے ادویات کی خرد برد اور چوری جیسی قباحتوں کا خاتمہ ہو گا۔ وزےراعلیٰ نے متعلقہ حکام کو ہداےت کی کہ ادویات کی سٹوریج اور ترسیل کے نئے نظام کوجلدحتمی شکل دے کر اس پر عملدرآمد شروع کیا جائے۔ انہوںنے کہا کہ ادویات کی خریداری و ترسیل بڑا چیلنج ہے اور اس سے بطریق احسن عہدہ برآ ہونا ہے۔ انہوںنے کہا کہ تحصیل و ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتالوں میں نجی شعبہ سے میڈیکل سپرنٹنڈنٹس لئے جائیں گے۔ انہوںنے کہا کہ ابتدائی طور پر پانچ ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتالوں اور تین تحصیل ہیڈ کوارٹرہسپتالوں کیلئے ایم ایس نجی شعبے سے لئے جائیں گے۔ وزےراعلیٰ نے کہا کہ عوام کو معےاری طبی سہولتوں کی فراہمی کےلئے ہسپتالوں کے نظام میں بہتری لانے کےلئے اصلاحات پر تےزرفتاری سے کام کا آغاز کردےاگےا ہے۔ انہوںنے کہا کہ پنجاب حکومت صوبے بھر کے ڈسٹرکٹ ہیڈر کوارٹرہسپتالوں میں سی ٹی سکین مشینیں فراہم کر رہی ہے۔ ڈی ایچ کیو ہسپتالوں میں سی ٹی سکین مشینوں کی فراہمی پنجاب حکومت کا انقلابی اقدام ہے اوران ہسپتالوں میں سی ٹی سکین کی سہولت بلا تعطل 24 گھنٹے دستیاب ہوگی۔ دریں اثنا وزیر اعلیٰ پنجاب نے مسلم لیگ (ن) کے ایک وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعظم محمد نوازشریف کی قیادت میں ملک ترقی و خوشحالی کی راہ پر گامزن ہے اور توانائی منصوبوں کی تکمیل سے ملک سے بجلی کے اندھیرے ہمیشہ کیلئے چھٹ جائیں گے۔سی پیک کے تحت 36 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری توانائی کے منصوبوں میں ہو رہی ہے۔ سی پیک کے تحت سندھ، بلوچستان، کے پی کے، پنجاب سمیت ملک بھر میں بجلی کے منصوبے لگ رہے ہیں۔ گزشتہ پندرہ سولہ سال سے جاری لوڈشیڈنگ نے قومی معیشت کا جنازہ نکال دیا تھا۔ انہوںنے کہا کہ پنجاب حکومت نے ترقیاتی منصوبوں کی بروقت ،شفاف اور معیاری تکمیل کو یقینی بنایا ہے۔ مخالفین ترقیاتی منصوبوں میں ایک دھیلے کی بھی کرپشن ثابت نہیں کرسکتے۔ماضی میں کوئی ایسا منصوبہ نہیں جو بروقت مکمل ہوا ہو۔ پنجاب حکومت ترقیاتی منصوبوں کو مقررہ مدت سے پہلے مکمل کرکے نئی تاریخ رقم کر رہی ہے۔وزےراعلیٰ شہبازشرےف نے ان خےالات کا اظہار پاکستان مسلم لےگ(ن) کے اےک وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کےا ،جس نے آج ان سے ملاقات کی۔ وزےراعلیٰ نے کہا کہ اےک طرف جب ملک ترقی اورخوشحالی کی راہ پرگامزن ہوچکا ہے تو دوسری طرف اسلام آباد بند کرنے کی دھمکی دے کرپاکستان کے خلاف ناپاک سازش کی جارہی ہے ۔ اسلام آبادبند کرنے کی دھمکی دےنے والے پاکستان سے کھلی دشمنی کررہے ہےں ۔ےہ شکست خوردہ عناصر پاکستانی عوام کی ترقی اورخوشحالی کا دھڑن تختہ کرنے کے اےجنڈے پر گامزن ہےں ۔ اسلام آباد بند کرنے کی دھمکی پاکستان کی ترقی اورخوشحالی کا دروازہ بند کرنے کی سازش ہے اور ان شکست خوردہ سےاسی عناصر کے غےر جمہوری ہتھکنڈے پوری قوم کے سامنے آشکار ہوچکے ہےں ۔ تحرےک انصاف اپنے نام کے برعکس نا انصاف پارٹی بن چکی ہے اوراس جماعت نے انصاف کے ہر فورم پر ہونے والے فےصلوں کو ماننے سے انکار کےا ہے۔ علاوہ ازیں وزیراعلیٰ پنجاب محمدشہباز شریف نے چنیوٹ کے قریب ٹریفک حادثے میں قیمتی انسانی جانوںکے ضیاع پر افسوس کا اظہار کےاہے۔ وزیر اعلیٰ نے جاں بحق افراد کے لواحقین سے ہمدردی اور تعزیت کا اظہارکرتے ہوئے انتظامیہ کو ہدایت کی ہے کہ زخمی افراد کو علاج معالجہ کی بہترین سہولتیں فراہم کی جائیں۔
شہباز شریف


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain