تازہ تر ین

پوجا بھٹ اس بار دیوالی پاکستان میں منائیں گی

کراچی( شوبز ڈیسک) بھارتی اداکارہ پوجا بھٹ اس بار پاکستان میں دیوالی منائیگی۔ ذرائع نے انکشاف کیا کہ اس کیلئے ان کے میزبان کے علاوہ معروف فیشن ڈیزائنر اور دیگر پاکستانی اقلیتی نامور شخصیات خصوصی انتظامات کرنے میں مصروف ہیں۔گزشتہ شب پوجا بھٹ نے فیشن انڈسٹری کی شخصیات سے بھی ملاقاتیں کیں۔ کراچی میں ان کی میزبان پوجا بھٹ کو میڈیا سے دور رکھتے ہوئے ان کی سرگرمیوں کو خفیہ رکھ رہی ہیں۔ ذرائع کیمطابق پوجا بھٹ نے بتایا بھارتی فلمیں جب پاکستان میں نمائش پذیر ہوتی ہیں تو کیا ان کے فنکار دہشتگر د نہیں ، ان کو بھارتی فلموں میں کام کرنے کی دعوت دی جاتی ہے ، انہوں نے کہا پاکستان اور بھارت کے درمیان ثقافتی تعلقات کو فروغ دینے کیلئے کارا فلم فیسٹیول کے ذریعے میں نے اپنی فلم کا پریمیئر پاکستان میں کیا تھا۔ ہم تو چاہتے ہیں پاکستانی ٹیلنٹ کو بھارت بھر میں متعارف کرائیں۔ اس وقت بھی کئی پاکستانی فنکاروں کو بھارتی فلموں میں کام کی آفرز ہیں لیکن وہ حالات کی بنا پر بھارتی فلموں سے دور ہو رہے ہیں۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain