لاہور (خصوصی رپورٹ)اداکارہ قسمت بیگ نے کہاہے کہ سچی محبت قسمت والوں کو ملتی ہے ، زندگی کا ساتھی اگر اچھا مل جائے تو زندگی باعزت انداز میں بسر ہوتی ہے ۔ انہوں نے ایک انٹرویو کے دوران کہا کہ میرے لیے دولت اور شہرت کوئی حیثیت نہیں رکھتی ، مجھے اس بات کی سمجھ نہیں آتی کہ لوگوں کیلئے آج حقیقی محبت کرنے کیلئے فرصت نہیں لیکن وہ آپس میں تلخیاں اور دوریاں کیسے پیدا کر لیتے ہیں ۔ انہوں نے کہا میں اپنے مزاج کے مطابق ہر کام سوچ سمجھ کر کرتی ہوں ، کسی کی دل آزاری ہو تو معذرت کرنے میں دیر نہیں کرتی ۔