اسلام آباد(ویب ڈیسک)اسلام آباد ایکسپریس وے کے پریڈ گراو¿نڈ میں تحریک انصاف کے یوم تشکر کے جلسے کی تیاریاں مکمل ہوچکی ہیں جب کہ چیرمین پی ٹی آئی عمران خان بھی جلسہ گاہ میں پہنچ گئے ہیں۔ عمران خان وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا پرویز خٹک کے قافلے کے ہمراہ جلسہ گاہ پہنچے جہاں کارکنان کی بڑی تعداد نے ان کا نعرے بازی کرکے استقبال کیا۔ تحریک انصاف کےدیگر رہنما شاہ محمود قریشی، جہانگیر ترین، شفقت محمود اور عارف علوی سمیت دیگر رہنما بھی جلسہ گاہ پہنچ چکے ہیں۔ اس کے علاوہ عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید بھی اسٹیج پر موجود ہیں۔تحریک انصاف کے جلسے میں شرکا کے لیے 3 ہزار کرسیاں لگائی گئی ہیں، قیادت کے لیے کنٹینر پر مشتمل 20 فٹ اونچا اور 30 فٹ چوڑا اسٹیج بنایا گیا ہے جب کہ کارکنان کا لہو گرمانے کے لیے ساو¿نڈ سسٹم بھی نصب کیا گیا ہے جس میں پارٹی ترانے اور ملی نغمی بجائے جارہے ہیں۔جلسے میں خواتین کے لیے الگ انکلوڑر بنایا گیا ہے جہاں داخلے کے لیے راستہ بھی الگ رکھا گیا ہے تاہم جلسہ گاہ میں بعض مرد کارکنان نے خواتین کے انکلوڑر میں گھسنے کی کوشش کی جس پر تحریک انصاف کے اے ٹی ایف کے اہلکاروں نے انہیں روکنے کی کوشش کی اور اس دوران بدنظمی بھی دیکھنے میں آئی۔تحریک انصاف کے بعض کارکنان اسٹیج پر چڑھ گئے جس کے باعث اسٹیج پر بھی کارکنان میں دھکم پیل ہوئی جس سے بدنظمی پھیل گئی جب کہ انصاف ٹائیگر فورس کے اہلکاروں نے کارکنان کو اسٹیج سے نیچے اتار دیا۔دوسری جانب تحریک انصاف کے جلسے کی سیکیورٹی کے لیے 10 ہزار پولیس اور ایف سی کے اہلکار تعینات کیے گئے ہیں جب کہ وزیر داخلہ چوہدری نثار خود جلسے کی مانیٹرنگ کررہے ہیں۔
بریکنگ نیوز
- محمد حارث اور صائم ایوب کا مہوڈنڈ جھیل پر گھڑ سواری سے لطف اندوز ہونے کا منفرد انداز
- امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو کی لیبیا کے کمانڈر سے ملاقات، لیبیا بحران کے حل کی کوششیں جاری
- سابق این بی اے کھلاڑیوں ملک بیزلی اور ایڈ ڈیوس پر جوئے کے کیس میں فردِ جرم عائد
- پاکستان کے 6 شہروں جیکب آباد، سبی، تربت، دادو، سکھر اور نوابشاہ میں محسوس درجہ حرارت 50 ڈگری سے تجاوز کر گیا
- ایران میں آیت اللہ خامنہ ای کے جنازے کی تیاریاں، 2 کروڑ افراد کی شرکت متوقع
- چینی ارب پتی گو وینگئی کو امریکا میں 30 سال قید کی سزا
- فیفا ورلڈ کپ میں جرمنی کو شکست، پیراگوئے میں قومی تعطیل کا اعلان
- پاکستان میں سونے کی قیمت 4 لاکھ 25 ہزار روپے سے نیچے آگئی
- ویراٹ کوہلی کی پاکستانی ننھے مداح جاہد احمد سے دل چھو لینے والی ملاقات
- پی سی بی نے نیشنل بینک اسٹیڈیم کی اپ گریڈیشن کے لیے 6.7 ارب روپے منظور کر لیے
- وزیراعظم شہباز شریف اور بلاول بھٹو آیت اللہ خامنہ ای کے جنازے میں شرکت کریں گے
- وزیراعظم شہباز شریف کا زرعی شعبے میں بڑے پیمانے پر اصلاحات کا حکم
- برازیل کے صدر لوئز لولا نے غزہ صورتحال پر نیتن یاہو کو ذمہ دار قرار دے دیا
- سعودی ٹیم ورلڈ کپ سے باہر، فٹبال فیڈریشن چیف نے استعفیٰ دے دیا
- لیفٹیننٹ جنرل (ر) انور علی حیدر نجکاری کے بعد پی آئی اے کے چیئرمین مقرر
- شدید گرمی سے جرمنی کی ٹرام پٹریاں پگھل گئیں
- چین کے جنوب مغرب میں 5.5 شدت کا زلزلہ, 13 افراد زخمی
- ایران: تہران کی منظور شدہ گزرگاہوں کے بغیر آبنائے ہرمز سے جہازوں کی آمدورفت قبول نہیں
- وینزویلا میں زلزلے سے ہلاکتیں 1,700 سے تجاوز کر گئیں
- مراکش کی دعا، سجدہ اور فتح کا جشن سوشل میڈیا پر وائرل
