لاہور(شوبز ڈیسک) اداکارہ و ماڈل سارہ لورین نے کہا ہے کہ مجھ پراورمیرے کام پرکسی بھی طرح کی تنقیدکرنے والوں کوسب سے پہلے یہ بات یاد رکھنی چاہیے کہ میں ایک اداکارہ ہوں اور اپنے پروجیکٹ کے کردار کی عکاسی کرنا میری اولین ترجیح ہے۔بطورفنکار یہ ہر اس شخص کی ذمے داری ہے کہ جواس شعبہ سے وابستہ ہے ۔ کردارکی ڈیمانڈ کوانتہائی محنت، لگن اور ایمانداری کے ساتھ پورا کرنے والا ہی بہترین مانا جاتاہے اوراس کی وجہ سے ہی ایک فنکارکوکامیابی ملتی ہے اوروہ شہرت کے ساتھ ساتھ اپنی منفرد پہچان بناتاہے۔ ان خیالات کا اظہار انھوں نےمیڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔انہوںنے کہا کہ میں نے پاکستان میں قیام کے دوران ٹی وی انڈسٹری کیلئے بہت سے ڈراموں میں اداکاری کے جوہر دکھائے دنیا بھر میں جو فنکارکامیابی کے افق پر چمک رہے ہیںان کی کامیابی کی اصل وجہ منفرد کرداروں کا انتخاب ہے۔