واشنگٹن(شوبز ڈیسک)ہالی وڈ کے مایہ ناز اداکارہ لیام نیسن کی ڈرامے سے بھرپور نئی فینٹسی فلم” اے مونسٹر کال“ کا نیا ٹریلر جاری کر دیاگیاہے۔ہدایتکارجان اونٹونیو بیونا کی اس فلم کی کہانی ایک ایسے بچے کے گِرد گھوم رہی ہے جسے دیوہیکل خوفناک بلا اٹھا کر اپنے ساتھ لے جاتی ہے۔پیٹرک نیس کے ناول سے ماخوذ اس فلم کو جوناتھن کنگ اورمِچ ہاروٹ نے پروڈیوس کیا ہے جبکہ لیام نیسن سمیت سیگورنی وِیور،لیوس میگڈوگل، فلیسٹی جونزاورجینیفر لِم اہم کرداروں میں جلوہ گر ہو رہے ہیں۔درختوں میں رہنے والی اس دہشت ناک بلا سے بچہ کس طرح نکلنے میں کامیاب ہوگایہ دیکھنے کیلئے آپ کو کچھ انتظار کرنا پڑیگاکیونکہ یہ فینٹسی ڈرامہ فلم آئندہ برس6جنوری کو فاکس فیچرز کے تحت سنیماگھروں کی زینت بنائی جائے گی ۔