اسلام آباد (شوبز ڈیسک)چائے والا کے بعد ایک خوبرو رکشا ڈرائیور نے سوشل میڈیا پر دھوم مچادی ہے‘ صارفین کی بڑی تعداد رکشہ والے کی تصاویر شیئر کررہی ہے۔جی ہاں ! ابھی چائے والے کے چرچے ختم نہیں ہوئے تھے کہ مبینہ طور پر راولپنڈی میں رکشہ چلانے والے خوبرو نوجوان کی تصاویر نے سوشل میڈیا پر گردش شروع کردی ہے۔سوشل میڈیا صارفین کا کہنا ہے کہ پاکستان کا حسن لامحدود ہے اور یہاں کی مٹی میں ایک سے ایک حسین شاہکار جنم لیتے رہے ہیں‘ مطالبہ کیا جارہا ہے کہ رکشہ والے کو بھی مواقع فراہم کیے جائیں۔