تازہ تر ین

پاک بھارت کشیدگی، انتہائی اہم اقدام کا جلد امکان

لاہور (خصوصی رپورٹ) بھارتی ہائی کمیشن کے دفتر سے پاکستان کے اندر دہشت گردی کرنے والوں کو ہدایات سے لے کر فنڈنگ تک کی جاتی تھی۔ بھارتی ہائی کمیشن کے ”را“ کے ایجنٹوں کے حوالے سے کئی اہم انکشافات سامنے آئے ہیں۔ حساس اداروں نے اس حوالے سے بہت اہم ثبوت اکٹھے کر لئے ہیں جن میں ان کے دو میڈیا ہاﺅسز کے اہم ذمہ داران، ایک معروف این جی او جس میں صحافی اور فنکار بھی شامل ہیں ان کیساتھ اور بلوچستان، کے پی کے، پنجاب اور سندھ میں مختلف کالعدم تنظیموں کے ساتھ رابطوں کے حوالے سے بھی کافی چیزیں سامنے آئی ہیں۔ بھارتی ہائی کمیشن کے ”را“ سے تعلق رکھنے والے سفارتکاروں کے حوالے سے یہ چیزیں بھی سامنے آئی ہیں کہ وہ پاکستان کے اندر مختلف سیاسی جماعتوں کے رہنماﺅں سے بھی ملتے رہے ہیں اور دبئی میں بھی ”را“ کے اہم افراد سے ان کی ملاقاتیں ہوتی رہی ہیں۔ طالبان کے تین مختلف گروپوں کو فنڈنگ کے حوالے سے بھی اہم چیزیں سامنے آئی ہیں جبکہ یہ انکشاف بھی ہوا ہے کہ یہ پاکستان سے جعلی میڈیکل سرٹیفکیٹ بنوا کر مختلف لوگوں کو بھارتی ویزے جاری کرتے تھے۔ پاکستان کے اندر تخریب کاری کیلئے نیٹ ورک بنانے کیلئے ان کو اربوں روپے کی فنڈنگ کی گئی تھی۔ مصدقہ ذرائع کے مطابق ان سب کا تعلق بھارتی جاسوس کل بھوشن یادیو کے نیٹ ورک سے تھا اور اسی کی گرفتاری کے بعد انہوں نے کچھ دیر کیلئے اپنے کام کو روک لیا تھا اور اس دوران ان کے کچھ لوگ بھی پس پردہ چلے گئے تھے جس کے بعد دو افراد کی نئی تعیناتیاں بھی ہوئی تھیں جن میں سے ایک وجے البیدہ نامی بھارتی ہائی کمیشن کا اہم ذمہ دار اسی دوران بھارت چلا گیا تھا جو آ ج تک واپس نہیں آیا۔ طالبان کے تین بڑے گروپوں مولوی فضل اللہ، قاری گروپ اور محسود گروپ سے ان کے قریبی رابطے بھی سامنے آئے ہیں۔ حساس اداروں کے مصدقہ ذرائع سے یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ ایک انگریزی اور ایک اردو اخبار میں پاکستان کے حساس اداروں اور بلوچستان کے حوالے سے شائع ہونے والے اکثر مضامین اور خبروں میں بھی ان لوگوں کی معاونت شامل ہوتی تھی اور پھر ان خبروں کو بھارتی چینلز پر جس طرح ہائی لائٹ کیا جاتا تھا‘ وہ بھی انہی کے ذریعے ہوتا تھا۔
رابطے


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain