تازہ تر ین

بالی ووڈ سنگر نیہا بھاسن نے مسلمان دوست سے شادی کرلی

ممبئی(شوبز ڈیسک) بالی ووڈ فلموں میں اپنی آواز کا جادو جگانے والی گلوکارہ نیہا بھاسن نے طویل معاشقے کے بعد اپنے مسلمان دوست اور موسیقار سمیرالدین سے شادی کرلی۔گلوکارہ نیہا بھاسن نے کئی فلموں میں اپنی آواز کا جادو جگایا ہے جس میں ”میرے برادر کی دلہنیا“،”فورس“،”غنڈے“ اور ”سلطان“ سمیت کئی فلمیں شامل ہیں جب کہ گلوکارہ نے سلمان خان کی فلم کا مشہور گیت ”جگ گھومیا“ گا کر خوب شہرت حاصل کی جس کے بعد اب انہوں نے کیرئیر کے عروج میں ہی شادی کرلی ہے۔بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق گلوکارہ نیہا بھاسن نے طویل معاشقے کے بعد اپنے مسلمان دوست اور موسیقارسمیرالدین سے شادی کرلی ہے جب کہ شادی کی تقریب اٹلی کے شہر تسکینی میں ہوئی جس میں رشتے داروں اور قریبی دوستوں نے شرکت کی۔گلوکارہ نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر مداحوں کو اپنی شادی کی خوش خبری سنائی اور کئی تصاویر شیئر کیں ۔جس کے بعد فلم نگری کی نامور شخصیات اور مداحوں کی جانب سے نیک تمناو¿ں کا اظہار کیا گیا ہے۔واضح رہے کہ گلوکارہ نیہا بھاسن اور موسیقار سمیرالدین نے 2012 میں گیت”تیرا میرا پیار“ میں ایک ساتھ کام کیا تھا جس کے بعد دونوں میں قربتوں بڑھ گئی تھیں۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain