تازہ تر ین

جان سینا اور نکی بیلا نے روپ بدل کر پرستاروں کو حیران کردیا

نیویارک (این این آئی)جان سینا ڈبلیو ڈبلیو ای کے مقبول ترین ریسلرز میں سے ایک ہیں جن کے چاہنے والوں کی تعداد پاکستان میں بھی کم نہیں مگر آج کل فلمی اور ٹی وی مصروفیات کی بناءپر ریسلنگ کے رنگ سے دور ہیں۔یہی وجہ ہے کہ وہ رنگ میں ایکشن میں نظر نہیں آتے مگر گزشتہ دنوں ان کی ایسی تصاویر سامنے آئیں جو چہرے پر مسکراہٹ بکھیر دیتی ہیں۔ امریکا سمیت متعدد ممالک میں ہالووین کا تہوار منایا گیا تھا اس موقع پر جان سینا اور ان کی گرل فرینڈ نکی بیلا نے ایسا بہروپ بدلا کہ پرستار دیکھ کر دنگ رہ گئے۔درحقیقت ان دونوں نے ایک دوسرے کا بہروپ بنایا اور ایک ویڈیو میں ایک دوسرے کے ڈبلیو ڈبلیو ای انٹرنس میوزک کے ساتھ انٹری کی۔جان سینا کا بہروپ واقعی چونکا بلکہ دنگ کردینے والا تھا جس نے لوگوں کو بے اختیار مسکرانے پر مجبور کردیا۔اس بہروپ بدلنے کے مقابلے میں جان سینا واضح طور پر کامیاب نظر آئے جنھوں نے نکی بیلا کا روپ بہترین انداز سے نبھایا۔یہ ویڈیو نکی بیلا نے اپنے ٹوئٹر اکاﺅنٹ پر شیئر کی جسے آپ اس لنک پر جاکر دیکھ سکتے ہیں اور آپ کو جان سینا کو دیکھ کر واقعی یقین نہیں آئے گا۔واضح رہے کہ جان سینا پندرہ بار ڈبلیو ڈبلیو ای چیمپئن شپ کا ٹائٹل جیت چکے ہیں اور انہیں رک فلیر کا ریکارڈ برابر کرنے کے لیے مزید ایک اور ٹائٹل کی ضرورت ہے۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain